واٹس ایپ کو تو دنیا بھر میں لگ بھگ سوا ارب کے قریب افراد استعمال کرتے ہیں اور صارفین کی جانب سے دوستوں کو یوٹیوب ویڈیوز کے لنکس بھی بھیجے جاتے ہیں۔

مگر اب تک یوٹیوب ویڈیو کو واٹس ایپ میں دیکھا نہیں جاسکتا بلکہ گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ ایپ پر سوئچ ہونا پڑتا ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ صارفین کو اس زحمت کا سامنا نہیں ہوگا اور جلد ہی وہ میسجنگ اپلیکشن کے اندر ہی یوٹیوب ویڈیو کو دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف

اب تک دونوں ایپس کے درمیان سوئچ کرنا کوئی اتنا اچھا تجربہ ثابت نہیں ہوا۔

واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک ایسا کوڈ موجود ہے جو یوٹیوب ویڈیو چلانے کے تجربے کو بہتر بنانے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اس کوڈ سے عندیہ ملتا ہے کہ یوٹیوب ویڈیوز کو واٹس ایپ کے اندر چلایا جاسکے گا اور صارفین میسنجر میں نیوی گیشن کے دوران ہی ان ویڈیوز کو دیکھ سکیں گے۔

یہ کوڈ واٹس ایپ ورژن 2.17.40 میں نظر آیا ہے اور صارفین اس پکچر ان پکچر موڈ کے ذریعے چیٹ ونڈو میں یوٹیوب ویڈیو کو دیکھ سکیں گے یا فل اسکرین پر چلاسکیں گے۔

یہ ویڈیو اسکرولنگ کے ساتھ بھی ایپ میں حرکت کرے گی تاکہ میسجز پڑھنے میں مشکل کا سامنا نہ ہو۔

یہ فیچر اس وقت آئی او ایس کے لیے بیٹا ورژن میں موجود ہے جو کہ آنے والے ہفتوں میں کبھی بھی ایکٹیو ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

یہ فیچر آئی او ایس کے بعد اینڈرائیڈ پر کب تک سامنے آئے گا، ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔a

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں