پیسہ کمانے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے بلکہ سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔

مگر خوش قسمتی سے دولت کمانے کے کچھ ذرائع کے لیے کچھ زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، جس کے لیے موبائل ایپس، بنیادی سرمایہ کاری ٹولز اور دیگر حکمت عملیوں کا شکرگزار ہونا چاہیے، جن کے ذریعے اضافی آمدنی بغیر کچھ کیے حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہاں آپ ایسے ہی ذرائع جان سکیں گے جن کے ذریعے کم از کم محنت کرکے پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ بنائیں اور اشتہارات سے کمائیں

اگر آپ کسی موضوع کے ماہر ہیں مگر وہ موضوع کسی کتابی پراجیکٹ یا آن لائن کورس کے لیے فٹ نہیں، تو ویب سائٹ بنالیں۔ ورڈ پریس یا کسی بھی دوسرے پلیٹ فارم کے ذریعے ویب سائٹ بنائی جاسکتی ہے، جہاں آن لائن اشتہارات فروخت کیے جاسکتے ہیں، جیسے گوگل کے ذریعے، تو جب بھی سائٹ پر کوئی آپ کے کام پر پڑھے گا تو کچھ اضافی آمدنی آپ کے حصے میں آجائے گی۔

یوٹیوب ویڈیو گائیڈ

اگر تو آپ کسی چیز کے ماہر ہیں مگر کتاب، آن لائن کورس یا ویب کے ذریعے اسے بیان نہیں کیا جاسکتا تو یوٹیوب ویڈیو بنانے کے بارے میں سوچیں۔ یوٹیوب میں مختلف موضوعات پر ہزاروں بلکہ لاکھوں گائیڈز موجود ہیں، اگر آپ اسمارٹ فون کے کسی فنکشن کے ماہر ہیں تو آپ اس پر ویڈیو بناسکتے ہیں یا جو آپ چاہیں۔ یوٹیوب میں بھی ویڈیوز پر اشتہارات ملتے ہیں اور لوگ مخصوص موضوعات کو سرچ کرتے ہوئے آپ کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں اور اشتہاری آمدنی لامحدود عرصے تک ملتی رہتی ہے۔

ویب سائٹ ہے تو ریفر لنکس کے لیے استعمال کریں

آپ کی ویب سائٹ کسی بھی موضوع پر ہو یا بلاک ہو، اس میں کسی پراڈکٹ کے بارے میں ریفر لنکس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹس جیسے اِمیزون کسی پراڈکٹ کے یو آر ایل کا کوڈ شامل کرنے دیتی ہیں، اگر اس یوآر ایل سے کوئی پراڈکٹ فروخت ہوتی ہے تو آمدنی کا کچھ حصہ آپ کو ملے گا۔

ایپس ریفر کریں

اگر تو آپ کوئی ایپ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ریفر کے ذریعے کافی کما سکتے ہیں، اوبر یا دیگر متعدد موبائل ایپس میں ہر اس شخص کو کچھ کریڈٹ دیا جاتا ہے جو ایسے افراد کو ایپ ریفر کرے جو اسے خریداری کے لیے استعمال کرے۔

بنگ استعمال کریں

مائیکرو سافٹ ریورڈز پروگرام کے تحت یہ کمپنی گوگل کی بجائے اس کے براﺅزر بنگ کو استعمال کرنے پر معاوضہ دیتی ہے، تاہم یہ سہولت کچھ ممالک تک محدود ہے مگر آزمانے میں کوئی حرج نہیں۔

زیادہ منافع دینے والے سیونگ اکاﺅنٹ میں رقم جمع کرنا

جب سیونگ اکاﺅنٹس میں رقم کی بچت کی جاتی ہے تو بینکوں کی جانب سے انٹرسٹ کی مد میں اضافی رقم دی جاتی ہے، کئی بار یہ انٹرسٹ کم ہوتا ہے جبکہ کئی بار زیادہ۔ جب آپ زیادہ انٹرسٹ ریٹ والے سیونگ اکاﺅنٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو رقم کی مقدار میں اضافہ بھی زیادہ ہوتا ہے، مگر ایسے اکاﺅنٹس کے لیے بچت بہت زیادہ کرنا پڑتی ہے۔

اپنی تصاویر فروخت کریں

ویب سائٹس جیسے میڈیا سائٹس، کو اپنے مواد کے لیے اچھی تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے، کئی بار یہ کام اسٹاف فوٹوگرافر کرتے ہیں، جبکہ زیادہ تر فوٹوز سروسز جیسے گیٹی وغیرہ، اسی طرح اسٹاک امیج سروس جیسے شٹر اسٹاک کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔ شٹر اسٹاک اور آئی اسٹاک میں کوئی بھی اپنی تصاویر جمع کراکے اس سروس کا حصہ بن سکتا ہے، جس کے لیے کچھ ان سروسز کی گائیڈلائنز پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد جب کوئی بھی اس تصویر کو ڈاﺅن لوڈ کرتا ہے تو اس کی فیس آپ کو ملے گی، اگر آپ شوقیہ فوٹوگرافر ہیں تو یہ کچھ اضافی رقم کمانے کا آسان ذریعہ ہے۔

رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری

اس کے لیے ہاتھ میں زیادہ نقدی کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس کا صلہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر آپ کسی رئیل اسٹیٹ پر سرمایہ کاری کرتے ہیں تو کرائے کی مد میں کافی رقم کما سکتے ہیں، یقیناً اس میں کافی مشکلات بھی ہوتی ہیں یعنی کافی سرمایہ ہاتھ میں ہونا چاہیے اور سرمایہ کاری کے بعد کرائے کا آسانی سے حصول وغیرہ۔ مگر ان پر قابو پالیا جائے تو جلد کافی زیادہ اضافی آمدنی ہونے لگتی ہے۔

موبائل ایپ بنائیں

اسمارٹ فون تو اب ہر ایک کے ہاتھ میں ہے تو اس کے لیے ایپس بنانا کافی آمدنی کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کچھ ویب سائٹس جیسے کوڈ اکیڈمی وغیرہ سے آپ اس کے لیے درکاری کوڈ کو آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کی ایپ اچھی ہو اور لوگ اسے پسند کریں گے تو اس سے دو ذرائع سے آمدنی ہوسکتی ہے، ایک تو ایپل کے ایپ اسٹور یا اینڈرائیڈ کے گوگل پلے اسٹور سے چارج کرنا اور دوسرا اشتہارات کی فروخت کے ذریعے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں