انٹرنیٹ پر آئے دن تصویری پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں مگر اس نئے معمے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نیچے آپ تصویر میں ایک شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

بس آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ آگے کی جانب آرہا ہے یا پیچھے کی جانب جارہا ہے؟

مزید پڑھیں : کیا انٹرنیٹ کے اس پراسرار معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

ویسے یہ جان لیں کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال کے جواب نے گھما کر رکھ دیئے ہیں۔

کیا آپ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ؟ اپنے جواب نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

تاہم جہاں تک اس کے درست جواب کا تعلق ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس خاکے کو تیار کیا۔

ویسے تصویر دھوکا دیتی ہے کیونکہ ایک زاویے سے لگتا ہے کہ یہ شخص آگے کی جانب بھاگ رہا ہے جبکہ دوسرے زاویے سے یہ پیچھے کی جانب بھاگتا ہوا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا اس تصویری معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

ویسے تو سائے سے بھی مدد مل سکتی تھی مگر بنانے والے نے کمال ہوشیاری سے کچھ اس طرح اسے بنایا ہے کہ سائے سے اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ آرہا ہے یا جارہا ہے۔

تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہے؟

تبصرے (3) بند ہیں

Abid Shaka Nov 20, 2017 09:34am
na aa riya hai na ja riya hai, bus khare khare musjura riya hai
kARAM Nov 20, 2017 10:19am
he is coming
Ismail Nov 20, 2017 11:58am
یہ شخص آگے کی جانب بھاگ رہا ہے