اسنیپ چیٹ کے سربراہ جلد والد بن جائیں گے

20 نومبر 2017
دونوں کے ہاں آئندہ برس پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں کے ہاں آئندہ برس پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

معروف سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے ارب پتی 26 سالہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایون اسپیگل کی اہلیہ امید سے ہیں، اور آئندہ برس تک وہ والد بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایون اسپیگل نے مئی 2017 میں اپنی دیرینہ دوست اور آسٹریلین خوبرو سپر ماڈؒل 34 سالہ مرنڈا کیر سے شادی کی تھی۔

شادی کے ابتدائی 6 ماہ میں ہی مرنڈا کیر پھر سے امید سے ہوگئیں، اسنیپ چیٹ کے نوجوان سی ای او جلد بیٹی کے باپ بن جائیں گے۔

ہولی وڈ رپورٹس نے اپنی خبر میں بتایا کہ ایون اسپیگل اور مرنڈا کیر کے خاندانی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ سپر ماڈل پھر سے امید سے ہیں، اور وہ آئندہ برس ایک بیٹی کو جنم دیں گی۔

مرنڈا کیر کی یہ دوسری شادی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
مرنڈا کیر کی یہ دوسری شادی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

یہ بھی پڑھیں: اسنیپ چیٹ کے سربراہ نے دلہن منتخب کرلی

خیال رہے کہ ایون اسپیگل اور مرنڈا کیرکے درمیان 2013 میں تعلقات قائم ہوئے، جس کے بعد انہیں کئی مواقع پرایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں نے جولائی 2014 میں منگنی کرنے کے بعد رواں برس شادی کی۔

اسنیپ چیٹ کے سی ای او کی اہلیہ مرنڈا کیر کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی ہولی وڈ اداکار اورلانڈا جوناتھن بلوم سے ہوئی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

مرنڈا کیر پہلے بھی ایک بچے کی ماں ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
مرنڈا کیر پہلے بھی ایک بچے کی ماں ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

مزید پڑھیں: اسنیپ چیٹ کے سربراہ نے شادی کرلی

مرنڈا کیر کا بیٹا بھی ان کے ساتھ رہتا ہے، ارب پتی جوڑالاس اینجلس کے قصبے برینٹ ووڈ میں اربوں ڈالر کی ملکیت کے شاندار بنگلے میں رہائش پذیر ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مرنڈا کیر بچے کو گھر میں ہی جنم دیں گی، اس حوالے سے گھر کے ایک حصے میں عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

دونوں نے 2014 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں نے 2014 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں