فیس بک صارفین کچھ بھی پوسٹ کرتے ہوئے اس بات سے مطمئن ہوتے ہیں کہ جب دل کرے گا وہ ایک دن، ایک ہفتے، ایک سال یا کئی سال بعد اسے ڈیلیٹ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

مگر گزشتہ دنوں فیس بک نے لاکھوں صارفین کے ہوش اس وقت اڑا دیئے جب اس نے متعدد ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ڈیلیٹ آپشن کو 'غائب' کردیا۔

یہ اچانک اور غیرمتوقع تبدیلی متعدد افراد کو ذہنی طور پر الجھانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔

مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

مختلف رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ڈیسک ٹاپ صارفین کی محدود تعداد کے لیے ڈیلیٹ آپشن کو فیس بک کی جانب سے ایکٹیویٹی لاگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اگر ایسے صارفین یہ نہیں جان پاتے کہ ڈیلیٹ بٹن کہاں چلا گیا ہے تو ان کے پاس صرف پوسٹ کو ٹائم لائن سے ہائیڈ کرنے کا آپشن ہی باقی بچتا ہے۔

ویسے بیشتر افراد کے پاس ابھی تک پوسٹس میں ڈیلیٹ کا آپشن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک میں یہ دلچسپ تبدیلی استعمال کرکے دیکھی؟

یعنی فی الحال یہ فیچر یا تبدیلی کچھ صارفین پر آزمائی جارہی ہے یا جلد ہی ڈیلیٹ آپشن ہر ایک کی پہنچ سے دور ہونے والا ہے اور یہ فیس بک سرور کی کسی غلطی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔

ویسے فیس بک کی جانب سے اکثر اس طرح کی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں تو یہ حیرت انگیز امر نہیں کہ محدود تعداد میں لوگوں میں اسے آزمایا جارہا ہو۔

فی الحال فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں