کینبرا: ڈینلی وائٹ کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت انگلینڈ ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا کو آخری ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

منگل کو کینبرا میں کھیلے گئے آخری ٹی20 میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

بتھ مونی نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ علیزے پیری 22 رنز بنا کر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

جواب میں انگلینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈینلی وائٹ نے حریف باؤلرز کی خوب خبر لی اور شاندار سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

انگلینڈ نے اس میچ میں 179 رنز کا ہدف ھاصل کر کے ویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس سے قبل بھی ویمنز ٹی20 مقابلوں میں بڑا ہدف حاصل کرنے کا عالمی اعزاز بھی انگلینڈ کو ہی حاصل تھا جس نے2009 میں آسٹریلیا ہی کے خلاف 165 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

وائٹ نے 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ہیتھر نائٹ 51 رنز بنا کر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی ٹی20 سیریز انگلینڈ کے نام رہی لیکن ایشز سیریز مجموعی طور پر 8-8 پوائنٹس سے ٹائی ہو گئی اور سیریز ڈرا ہونے کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہی۔

ڈینلی وائٹ میچ اور ہیتھر نائٹ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں