چار سال بعد نوازالدین کی فلم’مون سون شوٹ آؤٹ‘ریلیز ہوگی

21 نومبر 2017
فلم کو آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو آئندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی چار سال سے تاخیر کا شکار ہونے والی تھرلر فلم ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کو آئندہ ماہ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کی شوٹنگ 2013 میں مکمل کرلی گئی تھی، جب کہ فلم کو اسی سال ہی فرانس میں ہونے والے ’کانز فلمی میلے‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

پروڈیوسر گنیت مونگا، انوراگ کشیپ، ارن اور وویک رنگچاری کی اس تھرلر ایکشن فلم کی ہدایات امت کمار نے دی ہیں۔

نوازالدین صدیقی اور تنیشا چٹھرجی کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جو نہ چاہتے ہوئے بھی جرائم کی دنیا میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازالدین صدیقی کا روپ منظر عام پر
اب فلم کو 15 کے بجائے 8 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو پوسٹر
اب فلم کو 15 کے بجائے 8 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو پوسٹر

فلم میں رومانس سے زیادہ تھرلر اور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کا پہلا ٹیزر پوسٹر رواں ماہ 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں فلم کی نمائش کی تاریخ 15 دسمبر بتائی گئی تھی۔

تاہم اب فلم کی ٹیم نے اسے مزید ایک ہفتہ قبل ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیزر ٹریلر کے 3 دن بعد ہی فلم کا پہلا گانا ’پل‘ جاری کیا گیا تھا، ارجیت سنگھ کے اس گانے میں جرائم پیشہ نوازالدین صدیقی کو رومانس کرتے دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'نوازالدین صدیقی 100 فیصد فنکار'

ممبئی مرر نے فلم کی ٹیم کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کو ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر کیے جانے کے بعد جلد ریلیز کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی کی رواں برس آنے والی فلمیں ’حرام خور‘، ’دی ممی‘ اور ’بابو موشی بندوق باز‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی نے اداکارہ کی جگہ لے لی

ان کی فلم ’حرام خور‘ کو بھی 2 سال تاخیر کے بعد ریلیز کیا گیا تھا۔

تاہم ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم باکس آفیس پر اچھا بزنس کرے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں