سعودی عرب کے شہر جدہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں انڈر پاسز، سڑکیں اور گلیوں میں پانی بھر گیا مگرباران رحمت لگتا ہے کہ وہاں کے باسیوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گئی ہے اور ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک برقع پوش خاتون اس برساتی پانی میں سرفنگ کے مزے لے رہی ہے۔

جی ہاں واقعی روزنامے دی نیشنل کی رپورٹر جوائس کرم نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ برقع میں ملبوس ایک خاتون برسانی پانی میں سرفنگ کررہی ہے۔

مزید پڑھیں : سات چیزیں جن کی سعودی خواتین کو اجازت نہیں

اس مقصد کے لیے اس نے رسی کا پھندا ایک گاڑی کے پچھلے حصے میں اسپیئر وہیل میں لگا دیا۔

جب گاڑی چلنا شروع ہوئی تو خاتون کسی ماہر کی طرح سرفنگ کرنے لگی جبکہ پس منظر میں راک میوزک کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔

رپورٹر نے اس ویڈیو کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ' اس خاتون نے جدہ میں برساتی سیلاب سے لطف اندوز ہونے کاسب سے بہترین طریقہ ڈھونڈا ہے'۔

انہوں نے یہ ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی تھی ، جو وائرل ہوگئی جسے سات ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ جبکہ لگ بھگ دس ہزار بار لائیک کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

سیکڑوں کمنٹس میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون کو سراہا ہے۔

اس ٹوئیٹ کے بعد ایک سعودی شہری نے بھی برساتی پانی میں سرفنگ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں جدہ کی روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ جدہ اور مکہ میں تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

YASIR AFRIDI Nov 22, 2017 11:41pm
EXPERT LEVEL. THUMBS UP! for talented lady