پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز ملا جلا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 43 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 592 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں انڈیکس نے 40 ہزار 742 پوائنٹس کی دن کی بلند ترین سطح کو چھوا، تاہم کچھ دیر بعد ہی اس میں گراوٹ دیکھی گئی اور کم ترین سطح 40 ہزار 465 پوائنٹس رہی۔

مجموعی طور پر مارکیٹ میں 15 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 172 کی قیمتوں میں اضافہ، 155 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس:مندی کے رجحان کے ساتھ کاروباری ہفتے کا آغاز

جے ایس گلوبل کی رپورٹ میں حصص مارکیٹ میں منفی رجحان کی وجہ ملکی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کو قرار دیا گیا۔

پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کا شعبہ کاروباری سرگرمی کے لحاظ سے نمایاں رہا جس میں 8 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں