انڈین فلم فیسٹیول میں ستاروں کے جلوے

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2017

بھارت کے بڑے فلمی میلوں میں شمار ہونے والے ’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا‘(آئی ایف ایف آئی) کی رنگا رنگ تقریب میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ ایران، کینیڈا اور دیگر ممالک کی فلم انڈسٹری کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

آئی ایف ایف آئی ایوارڈ کا شمار ایشیا کے بڑے فلمی میلوں میں بھی ہوتا، یہ میلہ ہر سال بھارت کی ریاست گوا کی حکومت، یونین حکومت کی وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ اور ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیول کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔

آئی ایف ایف آئی کا رواں ماہ 20 سے 28 نونمبر تک جاری رہنے والا فیسٹیول 48 واں فیسٹیول ہے، اس کا پہلا فیسٹیول 1952 میں منعقد کیا گیا تھا۔

48 ویں فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر دنیا کے 82 ممالک کی 195 فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، جب کہ اس میں 10 عالمی و ایشیائی فلموں سمیت بھارت کی 64 فلموں کے پریمیئرز بھی ہوں گے۔

فلم فیسٹیول میں امیتابھ بچن کو ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘ جب کہ کینیڈین فلم میکر ایٹم ایگویان کو ’لائیف ٹائم اچیومنٹ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آئی ایف ایف آئی میں فلمی ستاروں، پروڈیوسرز، فلم سازوں اور اعلیٰ شخصیات کو بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

شردھا کپور کے اسٹائل کے بھی چرچے رہے—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

شاہد کپور فیسٹیول میں فوٹوگرافرز کی توجہ کا مرکز رہے—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

حال ہی میں فلمی کیریئر شروع کرنے والی خوبرو اداکارہ جھانوی کپور بھی شامل ہوئیں—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

شویتا ترپاتھی بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

اداکارہ ڈیانا پینٹی نے بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

شاہ رخ خان نے فیسٹیول کے آغاز میں ہی پرفارمنس کی—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر نے فیسٹیول کے سیشنز میں شرکت کی—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

سری دیوی نے بھی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

رادھیکا آپٹے اور راج کما راؤ نے پہلے دن فیسٹیول کی میزبانی کی—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

سری دیوی ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرتی نظر آئیں—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل سیامی بھی فیسٹیول میں شریک ہوئیں—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

فیسٹیول میں بھارتی وزیر اور سابق اداکارہ سمرتی ایرانی بھی شریک ہوئیں—فوٹو: آئی ایف ایف آئی انسٹاگرام

سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ پہلے دن ہی فیسٹیول میں شریک ہوئیں—فوٹو:بونی کپور ٹوئٹر