بھارت کی پہلی خاتون نیوی پائلٹ

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2017
شبھانگی سواروپ کے والد بھی نیوی میں ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
شبھانگی سواروپ کے والد بھی نیوی میں ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک اوراپنی فوج کے حوالے سے دنیا کی بڑی فوج کا دعویٰ کرنے والے بھارت میں پہلی بار ایک خاتون نیوی پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئیں۔

ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والی شبھانگی سواروپ 22 نومبر 2017 کو ہندوستان کی تاریخ میں پہلی خاتون نیوی پائلٹ بنیں۔

شبھانگی سواروپ ان 328 کیڈٹ میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 22 نومبر کو ریاست کیرلا کی ایژی ملا نیول اکیڈمی سے تربیت مکمل کی۔

شبھانگی سواروپ کے ساتھ تین خواتین نیوی انسپکٹر بھی بنیں—فوٹو: ڈی ڈی انڈیا
شبھانگی سواروپ کے ساتھ تین خواتین نیوی انسپکٹر بھی بنیں—فوٹو: ڈی ڈی انڈیا

بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ڈی ڈی انڈیا‘ کے مطابق پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد نہ صرف شبھانگی سواروپ بھارت کی پہلی نیوی پائلٹ بنیں، بلکہ مزید تین خواتین بھی ’نیول ارمامنٹ انسپکٹر‘ (این اے آئی) بننے میں کامیاب ہوگئیں۔

پہلی نیوی پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد شبھانگی سواروپ جلد ہی بھارتی نیوی ایوی ایشن برانچ میں طیارے اڑانے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

شبھانگی سواروپ بھارتی نیوی کی اس آپریشن ٹیم کا حصہ ہوں گی، جو ایئرکرافٹ کے ذریعے کمیونی کیشن اور ہتھیاروں سے متعلق کام کرتی ہے۔

شبھانی سواروپ کے والد بھی نیوی میں کمانڈر ہیں—فوٹو: دکن کرونیکل
شبھانی سواروپ کے والد بھی نیوی میں کمانڈر ہیں—فوٹو: دکن کرونیکل

پہلی تین خواتین این اے آئی انسپکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والی خواتین میں نئی دہلی کی استھا سیگل، پونڈیچری کی روپا اے جب کہ کیرلا کی سکتی مایا ایس شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شبھانگی سواروپ کے والد گیان سواروپ بھی نیوی میں کمانڈر ہیں۔

شبھانگی سواروپ نے طیارے اڑانے کی تربیت ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد دکن کے ایئر فورس سینٹر میں حاصل کی۔

شبھانگی سواروپ نے مرد پائلٹ کے ساتھ تربیت حاصل کی، جب کہ انہیں طیارہ اڑانے کی تربیت فراہم کرنے والے پائلٹ بھی مرد تھے۔

شبھانگی سواروپ جلد نیوی کا طیارہ اڑانے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی—فوٹو: ٹوئٹر
شبھانگی سواروپ جلد نیوی کا طیارہ اڑانے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی—فوٹو: ٹوئٹر

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں