خاتون ایس ایچ او کے ہاتھوں گرفتار ہونے کیلئے ’لمبی قطار‘

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2017
پنجاب ہولیس کی ایس ایچ او کی ایک تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی —۔
پنجاب ہولیس کی ایس ایچ او کی ایک تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی —۔

سوشل میڈیا پر کسی چیز کو وائرل ہونے میں وقت نہیں لگتا اور ایسا ہی کچھ ہندوستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ ہوا، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔

پنجاب ہولیس کی ایس ایچ او کی ایک تصویر ٹوئٹر پر وائرل ہوئی، جن کے یونیفارم پر ہرلین مان کا نام موجود تھا۔

صارفین نے اس تصویر پر ان کی خوبصورتی کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہاتھوں گرفتار ہونے کی خواہش کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا ’ہرلین پلیز مجھے گرفتار کرلیں‘۔

جب کہ ان کے مطابق ’لوگ ان کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ پنجاب پولیس کی ایس ایچ او ہرلین مان ہیں، میں ہتھیار ڈالتا ہوں‘۔

لیکن وہ کہتے ہیں نہ کے انٹرنیٹ پر دکھائی جانے والی ہر چیز سچ نہیں ہوتی اور آپ کو جان کر یہ حیرت ہوگی کے نہ تو ان خاتون کا نام ہرلین مان ہے اور نہ ہی یہ پنجاب پولیس کی ایس ایچ او ہیں۔

یہ تصاویر ہندوستانی اداکارہ کائنات اروڑا کی ہیں، جو اپنی دوسری پنجابی فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

#comingtolifesoon #kainaatarora As #harleenmaan @jeetkalsi9 @mikasingh presents #jaggajiyuandae makeup : @rajus_makeup

A post shared by Kainaat Arora ( Babyjaan ) (@ikainaatarora) on

وہ اس وقت اپنی فلم ’جگا جیونڈائے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔

ان تصاویر میں وہ پولیس اہلکار کے روپ میں موجود ہے، جس کے بعد لوگ انہیں حقیقت میں پولیس اہلکار سمجھنے لگے۔

سوشل میڈیا پر بےوجہ ملنے والی توجہ پر اداکارہ کائنات اروڑا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پیارے لوگوں، ہرلین مان میری اگلی فلم میں میرے کردار کا نام ہے، یہ صرف ایک فلم ہے، لوگ مسلسل مجھے فون پر اس قسم کی پوسٹ، تصاویر اور لطیفے بھیج رہے ہیں کہ وہ گرفتار ہونا چاہتے ہیں، میں کوئی حقیقت میں پولیس اہلکار نہیں، تین دن ہوگئے لیکن اب بھی یہ تصویر وائرل ہے‘۔

کائنات اروڑا آنجہانی اداکارہ دیویا بھارتی کی رشتہ دار ہیں۔

انہوں نے 2013 کی بولڈ کامیڈی فلم ’گرینڈ مستی‘ میں بھی کام کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں