شیاؤمی کو ایپل آف چائنا کہا جاتا ہے اور اس نے پاکستان میں اپنا نیا فلیگ شپ فون فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

چینی اسمارٹ فون کمپنی کی یہ ڈیوائس می مکس 2 گلیکسی نوٹ 8 اور آئی فون ایکس (10) کی ٹکر کی ہے۔

شیاﺅمی نے رواں سال ستمبرمیں می مکس ٹو کو چین میں متعارف کرایا تھا جو کہ لگ بھگ بیزل لیس جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ایپل اور سام سنگ کے برابر ہونے کے باوجود اس کی قیمت بہت کم ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو یاد نہ ہو مگر شیاﺅمی می مکس وہ پہلا فون تھا جس نے بیزل لیس ڈسپلے کو پہلی بار متعارف کرایا تھا اور اس سال اسے ہر کمپنی اپنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : ایسا خوبصورت اسمارٹ فون کوئی اور ہوگا؟

گزشتہ سال کے می مکس کی طرح می مکس ٹو بھی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے جس میں اطراف اور اوپر بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں، بس جہاں سیلفی کیمرہ موجود ہے وہاں یہ بیزل کچھ نمایاں ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

5.99 انچ اسکرین میں اسپیکر کو بھی چھپایا گیا ہے اور ڈسپلے کا ریشو 18:9 ہے جس کے باعث یہ دیکھنے میں می مکس سے بھی بہت چھوٹا لگتا ہے۔

کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کی وجہ سے یہ گلیکسی نوٹ ایٹ اور گلیکسی ایس ایٹ جتنا طاقتور ہے جبکہ اس میں سکس/ 8 جی بی ریم ہے اور اس لحاظ سے بھی یہ نوٹ ایٹ کے برابر جبکہ ایس ایٹ سے بہتر ہے۔

اس میں 64، 128 اور 256 جی بی تک اسٹوریج والے ورژن دستیاب ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاﺅمی نے اس فون میں بیک پر صرف ایک بارہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے حالانکہ اس کمپنی کے متعدد فونز ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ ہیں۔

اس فون کو پاکستان میں 64 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیاؤمی می سکس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

یعنی قیمت کے لحاظ سے یہ ایپل، سام سنگ اور ایل جی کے فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کافی حد تک سستا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں