سستا آئی فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

23 نومبر 2017
آئی فون ایس ای مارچ 2016 میں پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایس ای مارچ 2016 میں پیش کیا گیا — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کے آئی فون کا سستا ورژن آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

چین کے ایک خبررساں ادارے کی رپورٹ میں سپلائی چین ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایپل اپنے چھوٹے آئی فون ایس ای کے اپ ڈیٹ ورژن کو اگلے سال کی ابتداءمیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فون 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایپل نے پہلی بار آئی فون ایس ای مارچ 2016 میں پیش کیا تھا۔

ایپل کا یہ چھوٹا آئی فون اس کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون تھا جس کی قیمت 399 ڈالرز ہے۔

مزید پڑھیں : ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

کمپنی یہ بات واضح کرچکی ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے لیے چھوٹے اور سستے آئی فون متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ صارفین کی تعداد کو بڑھایا جاسکے۔

آئی فون ایس ای جب متعارف کرایا گیا تھا تو وہ اس وقت آئی فون سکس ایس جتنا ہی طاقتور اور فیچرز سے لیس تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس کے لیے دنیا بھر میں لمبی قطاریں

اب توقع کی جاسکتی ہے کہ اس کا اپ ڈیٹ ورژن آئی فون ایٹ جیسے فیچرز سے لیس ہوسکتا ہے جبکہ پہلے کے اے نائن کی جگہ نئے اے 10 پراسیسر کو دیا جاسکتاہ ے جو کہ آئی فون سیون کا حصہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں