طبی ماہرین لیموں کو صحت کے لیے بہت فائدہ مند قرار دیتے ہیں، جس کی وجہ اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور دیگر اجزاءہیں۔

یہ جراثیموں، وائرس اور بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کی طاقت رکھتا ہے، جبکہ جلد، دل اور بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

تاہم یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس سے آپ کچن میں بس جانے والی بساند سے نجات پاسکتے ہیں جبکہ وہاں پائے جانے والے بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ بھی کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : لیموں کے 14 کارآمد استعمال

اس مقصد کے لیے اس ٹرک کو استعمال کرکے دیکھیں۔

ایک لیموں کو چار ٹکڑوں میں کاٹیں مگر نیچے سے انہیں جڑا رکھیں۔

اس کے بعد کچھ مقدار میں نمک لیموں کے درمیانی حصے میں بھر دیں اور کچن میں رکھ دیں۔

ایسا کرنے سے کچن میں موجود ناگوار بو ختم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ خوشگوار مہک پھیل جائے، اس طرح کچن کی سطح بھی جراثیموں سے پاک ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لیموں کے چھلکوں کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اسی طرح فریج میں بس جانے والی بول کو ختم کرنے کے لیے لیموں کا عرق سے کسی روئی کے ٹکڑے یا اسفنج کو بھگوئیں اور کچھ گھنٹوں کے لیے فریج کے اندر چھوڑ دیں۔

اگر کچن میں کیڑوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو لیموں کا عرق مختلف جگہوں پر ڈال دیں جبکہ چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے دروازے کے باہر رکھ دیں تو چیونٹیوں سے نجات مل جائے گی جبکہ لیموں کے عرق کو چھلکوں سمیت پانی میں مکس کرکے فرش دھونے سے لال بیگوں سے نجات مل جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں