کامران کی ریکارڈ ساز اننگز، لاہور وائٹس سیمی فائنل میں

24 نومبر 2017
کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 رنز بنائے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے— فوٹو: آن لائن
کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 رنز بنائے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے— فوٹو: آن لائن

راولپنڈی: قومی ٹی 20 کپ میں لاہور وائٹس نے کامران اکمل کی تاریخ ساز اننگز اور سلمان بٹ کے ساتھ ریکارڈ ساز شراکت کی بدولت اسلام آباد کو 109 رنز سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔

لاہور وائٹس نے کامران اکمل کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 209 رنز بنائے اور ٹی20 کرکٹ کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

کامران اکمل نے 71 گیندوں پر 150 رنز بنائے جس میں 12 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، یہ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی بڑی اننگز ہے جبکہ کپتان سلمان بٹ نے 55 رنز بنائے۔

اسلام آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 100 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، رضا حسن 19 اور شان مسعود 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لاہور وائٹس کی جانب سے آصف علی اور بلال آصف نے تین، تین جبکہ وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر کامران اکمل مرد میدان قرار پائے۔

تبصرے (0) بند ہیں