سردیاں آگئی ہیں، تو سوپ بنانا بھی سیکھ لیں

اپ ڈیٹ 30 نومبر 2017
فوٹوبشکریہ/ شٹر اسٹاک
فوٹوبشکریہ/ شٹر اسٹاک

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سڑکوں پر موجود سوپ کے ٹھیلوں پر رش لگ جاتا ہے، اس کے علاوہ گھروں میں بھی لوگ شوق سے سوپ پیتے ہیں۔

سخت سردی میں سوپ پینا سب ہی کو کافی پسند بھی آتا ہے۔

لیکن ہر کوئی سوپ بنا نہیں پاتا، کسی کو یہ مشکل لگتا ہے جبکہ کسی کو اسے بنانا آتا ہی نہیں۔

اس سردی یہاں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ اپنے گھر میں سب کو یہ ہاٹ اینڈ سار سوپ بنا کر پلائیں۔

یقیناً ہر کوئی آپ کا بنایا ہوا سوپ پی کر باقی ہر جگہ کا سوپ بھول جائے گا۔

اجزاء:

مکھن - ایک کھانے کا چمچ

مشروم- کٹے ہوئے 2 کھانے کے چمچ

لہسن پیسٹ - ایک چائے کا چمچ

چکن - 250 گرام بون لیس کٹی ہوئی

چکن اسٹاک - 4 کپ

پانی - 2 سے 3 کپ

ٹماٹر کا پیسٹ - ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

نمک - حسب ذائقہ

کالی مرچ - ½ چائے کا چمچ

سویا ساس - ایک کھانے کا چمچ

سرکا - 2 کھانے کے چمچ

کارن فلور - 4 کھانے کے چمچ

گاجر - لمبی کٹی ہوئی ½ کپ

بند گوبھی - لمبی کٹی ہوئی ¾ کپ

شملہ مرچ - لمبی کٹی ہوئی ½ کپ

انڈے کی سفیدی - 3 عدد

ترکیب:

فرائی پین میں مکھن ڈالیں، پھر اس میں مشروم ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

بعد میں لہسن پیسٹ ڈان کر دو منٹ کے لیے پکائیں، اب اس میں چکن شامل کریں اور تب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔

چکن اسٹاک اور پانی شامل کرکے اچھی طرح ابال لیں۔

نمک، کالی مرچ، لال مرچ، ٹماٹر پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔

پھر اس میں سویا ساس اور سرکا ملا کر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

آخر میں کارن فلور میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور سوپ میں شامل کریں، لیکن ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔

اب اس میں گاجر، بند گوبھی، شملہ مرچ ڈان کر 3 منٹ تک پکالیں۔

آخر میں انڈے کی سفیدی مسلسل چمچا چلانے کے ساتھ شامل کریں۔

گرما گرم سوپ گھر والوں کو پیش کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں