کیا چکن سوپ نزلہ زکام کے خلاف مفید ہے؟

05 دسمبر 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ کو چکن سوپ پسند ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ غذا موسم سرما میں نزلہ زکام اور بخار وغیرہ کا بہترین علاج بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نبراسکا یونویرسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چکن سوپ ورم کش خصوصیات کی بناءپر نظام تنفس کے انفیکشن کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : سردیاں آگئی ہیں، تو سوپ بنانا بھی سیکھ لیں

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ سوپ کی مہک، مصالحے اور گرمائش گلے نزلہ زکام کے نتیجے میں جمع ہوجانے والے مواد کو صاف کردیتا ہے۔

خیال رہے کہ چکن سوپ کے فوائد کا ذکر صدیوں پرانے واقعات میں بھی ملتا ہے اور اس تحقیق میں اس کی حقیقت جاننے کے لیے کام کیا گیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ سوپ میں موجود چکن،، مرچیں، نمک اور دیگر اجزاءخون کے سفید خلیات کی اس قسم کی روک تھام کرتا ہے جو انفیکشن کے خلاف جسمانی دفاع کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چکن سوپ ورم کش اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے جو کہ نظام تنفس کے انفیکشن کے عارضے میں کمی لاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سردیوں میں نزلہ زکام دور رکھنا بہت آسان

تحقیق کے مطابق سوپ پینے سے ذہن اور جسم کو ہونے والا اطمینان بھی کسی دوا جیسے اثر کا کام کرتا ہے۔

اس سے پہلے بھی ایک تحقیق میں یہ سامنے آئی تھی کہ چکن سوپ کے استعمال سے خون کے سفید خلیات کے اس حصے کی سرگرمیوں کو سست کردیتا ہے جو شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔

باالفاظ دیگر سوپ متعدد نزلہ زکام کا باعث بننے والی چیزوں کی روک تھام کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں