’چاہتا ہوں بیٹی آزادی کے احساس کے ساتھ بڑی ہو‘

05 دسمبر 2017
عدنان سمیع خان کے ہاں رواں سال بیٹی ’مدینہ‘ کی پیدائش ہوئی —۔
عدنان سمیع خان کے ہاں رواں سال بیٹی ’مدینہ‘ کی پیدائش ہوئی —۔

لوگ کہتے ہیں اولاد ہونے کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور ایسا ہی کچھ گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ بھی ہوا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع خان نے اپنی بیٹی مدینہ کی پیدائش کے بعد سے زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔

گلوکار نے کہا کہ ’شکر گزار ہونا کافی چھوٹا لفظ ہے، کیوں کہ خدا نے مجھے میری زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے نئے مواقع دیے‘۔

عدنان سمیع کی زندگی سب سے پہلے تب تبدیل ہونا شروع ہوئی، جب انہوں نے وزن کم کرنا شروع کیا۔

اس حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ ’موٹاپے کے دوران ایک وقت ایسا آگیا تھا جب مجھے لگا کہ میں مرجاؤں گا، پھر میں نے اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے وزن کم کیا، جب میرے بابا کا انتقال ہوا، میں کافی ٹوٹ گیا تھا، لیکن مجھے سکون سے شادی شدہ زندگی گزارنے کے لیے ساتھی مل گیا‘۔

کامیابی سے وزن کم کرنے کے بعد عدنان سمیع بہت جلد ایک فلم میں ڈیبیو بھی کرتے نظر آئیں گے، جبکہ ان کی بیٹی کی ہیدائش کے بعد وہ اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے ہی۔

مزید پڑھیں: عدنان سمیع خان کی بیٹی کی تصاویر سامنے آگئیں

خیال رہے کہ عدنان سمیع خان کے ہاں رواں سال بیٹی ’مدینہ‘ کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنی بیٹی کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ ’وہ میرے دل کی دھڑکن ہے، میں خدا کا بے حد شکر گزار ہوں، مجھے لگتا ہے میری بیٹی نے میری اور اہلیہ رویا کی بہترین خصوصیات لی ہیں‘۔

عدنان سمیع نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان سمیع خان کی اہل خانہ سمیت نریندر مودی سے ملاقات

انہوں نے بتایا کہ ’میں چاہتا ہوں میری بیٹی جب بڑی ہو تو اسے آزادی کا احساس ہو، اور ایسا تعلیم سے ہوگا، میں چاہتا ہوں وہ ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہو، اور غلط کے خلاف آواز اٹھائے‘۔

خیال رہے کہ عدنان سمیع خان ان دنوں اپنی ڈیبیو فلم ’افغان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں