میوے کا موسم ہے، اور شاید ہی ایسا کوئی ہوگا جسے میواجات کھانا پسند نہ ہو۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میوے کھانے کے بہت زیادہ فوائد بھی ہیں، صرف بڑے ہی نہیں بچوں کی صحت کے لیے بھی میوا کھانا بےحد فائدہ مند ہوتا ہے۔

یہاں ایک ایسا میوے کا پاؤڈر تیار کرنے کی ترکیب سکھائی جارہی ہے، جو 10 ماہ کے بچوں سے کسی بھی عمر کے افراد کو کھلایا جاسکتا ہے۔

تاہم اس کے استعمال سے پہلے اس بات کا اندازہ ضرور ہونا چاہیے کہ ترکیب میں موجود کسی اجزاء سے بچے کو الرجی نہ ہو۔

اس پاؤڈر کے کئی فوائد بھی ہیں، یہ قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے ساتھ ان بچوں کا وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے جن کا وزن کم ہو۔

اس پاؤڈر کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جبکہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی یہ مددگار ہے۔

اجزاء:

بادام - ¾ کپ

پستہ - ½ کپ

کاجو - ½ کپ

سونف - 2 چائے کا چمچ

سونٹ - ½ چٹکی

سبز الائچی کے دانے - ½ چائے کا چمچ

جیفل پاؤڈر - ½ کپ

ترکیب:

فرائی پین میں بادام، پستہ، کاجو ڈال کر دو منٹ کے لیے بھون لیں۔

پھر اس میں سونف شامل کریں اور مزید ایک منٹ تک بھون لیں، بعدازاں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔

مکسر میں یہ میوے، سونٹ، سبز الائچی کے دانے ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کریں اور پاؤڈر کی شکل دیں دے اور پھر اسے ایئر ٹائٹ جار میں رکھ لیں۔

بعد میں اس میں جیفل پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

ٹھنڈا کرکے اس ہی جار میں اسے رکھیں۔

بعدازاں دلیہ، دہی، سیریل، دودھ، شیکس یا کسی بھی میٹھے میں اس پاؤڈر کو شامل کرکے کھائیں۔

خیال رہے کہ میوے کو زیادہ گرائنڈ نہ کریں ورنہ وہ تیل چھوڑ دیں گے جبکہ اس پاؤڈر کو ایئر ٹائٹ جار میں رکھیں، جسے ایک ماہ تک فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں