فیس بک کا دلچسپ فیچر استعمال کیا؟

06 دسمبر 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک چاہتی ہے کہ صارفین تصاویر، ویڈیوز اور لنکس شیئرز کرنے کے درمیان اپنے بارے میں زیادہ سے زیادہ بات کریں۔

اور اس مقصد کے لیے اس نے اپنا ایک دلچسپ نیا فیچر Did You Know ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ کے لیے متعارف کرایا ہے۔

اس میں صارفین سے مختلف سوالات کے ذریعے ایسی معلومات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ آپ آرام سے کسی اور کو بتانا پسند نہ کریں۔

مزید پڑھیں : فیس بک میں یہ دلچسپ تبدیلی استعمال کرکے دیکھی؟

یہ فیچر آپ کو اپنی پروفائل پیج پر جانے پر ایک نئے سیکشن کی شکل میں نظر آئے گا۔

فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام

فیس بک وہاں آپ کی منتظر ہے کہ آپ آئیں اور چند پرمزاح یا مضحکہ خیز سوالات کے جوابات دیں جیسے پسندیدہ سپر ہیرو، پسندیدہ کھیل، خفیہ صلاحیت، ڈریم جاب کیا ہے، وغیرہ وغیرہ۔

یہ فیچر فیس بک نے نوجوانوں میں مقبول ایک ایپ tbh's سے لیا گیا ہے۔

اس ایپ کو فیس بک نے رواں سال اکتوبر میں خرید لیا تھا، جہاں لوگوں سے دیگر افراد کے بارے میں سوالات کی شکل میں مثبت رائے حاصل کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

تاہم اس ایپ کے برعکس فیس بک نے اسے اپنی سائٹ کا حصہ بنایا ہے۔

جب آپ سوالات کا جواب دیں گے تو آپ اسے رنگا رنگ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی شکل دے کر اپنی وال پر شیئر کرکے دوستوں کو بھی دکھا سکتے ہیں۔

یا آپ اپنی ذات کی حد تک بھی محدود رکھ سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں