دنیا بھر میں اکثر نوجوان ملازمت کی تلاش کے لیے سرگرم رہتے ہیں اور کچھ خوش قسمت افراد کو انٹرویو کے لیے طلب بھی کرلیا جاتا ہے مگر وہاں ان کا ایک غلط جواب سب امکانات ختم کردیتا ہے۔

عام طور پر انٹرویو کے دوران اکثر جو سوالات پوچھے جاتے ہیں ان میں یہ قابل ذکر ہے ' آپ کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے؟ ' اور ' آپ یہاں کیوں کام کرنا چاہتے ہیں' وغیرہ۔

مزید پڑھیں : انٹرویو کے دوران یہ آٹھ سوال ضرور پوچھیں

مگر ایک سوال جو سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے اس کے لیے انٹرویو دینے والوں کو ضرور تیار رہنا چاہیے جو یہ ہے ' آخر ہم آپ کو ملازمت کیوں دیں'۔

ماہرین کے مطابق یہ سوال بہترین موقع ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ ملازمت کو اپنے نام کرسکتے ہیں مگر ایک غلط جواب آپ کو نیچے گرا دیتا ہے اور اوپر آنے کا امکان نہیں رہتا۔

ان کے بقول جب انٹرویو لینے والے یہ سوال پوچھتے ہیں تو وہ چاہتے ہیں کہ آپ انہیں قائل کرلیں کہ آپ ہی اس ملازمت کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔

اس حوالے سے آپ کو ملازمت کے مقاصد اور مالکان کے لیے اپنا ہوم ورک کریں تاکہ اپنی صلاحیت اور تجربے کو ان کی مخصوص ضروریات کے مطابق پیش کرسکیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سوال کے جواب میں لوگوں کو کہنا چاہیے کہ ' آپ کو فلاں عہدے کے لیے ضرورت ہے اور میں اس کے لیے بہترین شخص ہوں کیونکہ آگے جو آپ بہترین وجہ بیان کرسکیں'۔

یہ بھی پڑھیں : انٹرویو میں کی جانے والی 5 سنگین غلطیاں

اس موقع پر آپ کو انٹرویو لینے والوں کو نہ صرف اس بات پر قائل کرنا ہے کہ آپ کم از کم خطرے کے ساتھ محفوظ انتخاب ہیں بلکہ ایک بہترین انتخاب ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آپ ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جائیں تو آپ کے اندر یہ عام فہم ہونا چاہیے کہ اس سوال کا جواب کیسے دینا چاہیے۔

اس کی ایک کارآمد تیکنیک یہ ہے کہ آپ تین اہم پوائنٹس کو ذہن نشین کرلیں کہ آخر کیوں آپ ایک زبردست انتخاب ہیں جبکہ خود کو جس حد تک ممکن ہو مبالغہ آرائی کی بجائے مختصر مگر واضح بات سامنے رکھیں جو ملازمت سے متعلق ہو۔

تبصرے (0) بند ہیں