ہیوگ جیکمین نے ’بانڈ‘ بننے سے انکار کیوں کیا؟

07 دسمبر 2017
ہیوگ جیکمین کا شمار ہولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔
ہیوگ جیکمین کا شمار ہولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا ہے —۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’ایکس مین‘ میں وال وورین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہیوگ جیکمین جیمز بانڈ بھی بن سکتے تھے۔

’ایکس مین‘ اور ’جیمز بانڈ‘ یہ دونوں ہی ہولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ہیں، اور ان دونوں ہی سیریز کی آنے والی فلموں میں ہیوگ جیکمین کو مرکزی کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی، جبکہ انہوں نے جیمز بانڈ بننے سے معذرت کرلی۔

ورائٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہیوگ جیکمین نے انکشاف کیا کے انہیں 007 سیریز میں جیمز بانڈ کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایکس مین 2 کرنے ہی والا تھا کہ میرے مینجر کا فون آیا اور اس نے مجھ سے پوچھا کے کیا میں بانڈ بننے میں دلچسپی رکھتا ہوں، اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ اس فلم کا اسکرپٹ ایسا ہوچکا ہے کہ اب اس پر یقین کرنا مشکل ہے، اور میں چاہتا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ ذرا حقیقت پر مبنی ہو‘۔

ڈینئل کریگ 4 بار جیمز بانڈ کا کردار ادا کر چکے—پرومو فوٹو
ڈینئل کریگ 4 بار جیمز بانڈ کا کردار ادا کر چکے—پرومو فوٹو

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت مجھے یہ بھی خیال آرہا تھا کہ میں ایک وقت میں بانڈ اور ایکس مین جیسے دو مختلف کردار کیسے ادا کروں گا‘۔

لیکن بعدازاں ہیوگ جیکمین نے بانڈ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔

تاہم یقیناً ہیوگ جیکمین کے مداحوں کی ضرور خواہش ہوگی کہ انہیں جیمز بانڈ کے شاندار کردار میں دیکھ سکیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں