امریکا میں خوفناک آتشزدگی

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2017

امریکا میں کیلی فورنیا میں گزشتہ پانچ دن سے جاری خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے ایک لاکھ 90 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس کی آگ کے حوالے سے فائر ڈپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آتشزدگی سے 23 ہزار سے زائد مکانات کو خطرات لاحق ہیں۔

حکام کے مطابق لاس اینجلس میں اٹھنے والی آگ نے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچایا ہے، جس میں 500 عمارتیں بھی جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔

خوفناک آگ لاس اینجلس سے سانتا باربرا کاؤنٹی اور سانتا انا ونڈز تک پھیل گئی جبکہ اس آگ پر قابو پانے کے لیے 5 ہزار 7 سو سے زائد فائر فائیٹرز کو طلب کیا گیا۔

فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ اس آگ پر قابو پانے کے لیے مزید چند روز لگ سکتے ہیں۔

کیلی فورنیا کی آگ نے عمارتوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا — فوٹو: اے پی

خوفناک آتشزدگی نے پہاڑوں کو بھی نقصان پہنچایا — فوٹو: اے ایف پی

خوفناک آتشزدگی سے 23 ہزار سے زائد مکانات کو خطرات لاحق ہیں — فوٹو: اے پی

فائر فائٹرز جنگل میں پھیلی آگ بجھا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

لاس اینجلس میں اٹھنے والی آگ نے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچایا ہے — فوٹو: اے ایف پی

آگ نے رہائشی علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا — فوٹو: اے پی

فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ اس آگ پر قابو پانے کے لیے مزید چند روز لگ سکتے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کوشاں ہیں — فوٹو : اے ایف پی