لکس گولڈن روز ایوارڈز 2017 کی شاندار تقریب ممبئی میں متعقد ہوئی جہاں بولی وڈ کے کئی نامور اور کامیاب اسٹارز نے نہایت خوبصورت انداز میں شرکت کی۔

اس شو پر کرینہ کپور خان، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، جیکولین فرنینڈز، مادھوری ڈکشٹ، شاہ رخ خان اور سشانتھ سنگھ راجپوت سمیت اسٹارز جلوہ گر ہوئے۔

اس ستاروں میں سے کئی لکس برینڈ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔

لکس گولڈن روز ایوارڈز کی تقریب گزشتہ سال بھی منعقد کی گئی تھی، جس کے پرومو میں دپیکا پڈوکون، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، شرمیلا ٹیگور اور شاہ رخ خان کو حصہ بنایا گیا تھا۔

2016 کے ایوارڈ شو کی میزبانی شاہ رخ خان اور کرن جوہر نے کی تھی جبکہ اس سال کی میزبانی بھی شاہ رخ خان نے ہی کی۔

اگر اداکاراؤں کی بات کی جائے تو سب ہی اس سال کے شو پر اپنے اپنے بہترین انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔

کرینہ کپور خان نے نہایت خوبصورت گاؤن پہنا جسنے سب کو خوب متاثر کیا۔

دپیکا پڈوکون ایوارڈ شو کے نام کی طرح خود بھی کسی گولڈن گرل سے کم نظر نہیں آئیں۔

Our GOLD! Deepika Padukone for #LuxGoldenRoseAwards tonight ❤ @deepikapadukone #DeepikaPadukone

A post shared by Deepika Deepika (@deepika_p_universe) on

دپیکا کو اس شو پر ’نہ رکنے والی خوبصورتی‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

کترینہ کیف اس ایوارڈ شو پر گلابی رنگ کے گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں، اور ہمیشہ کی طرح وہ بولی وڈ کی باربی ڈول ہی لگ رہی تھیں۔

@katrinakaif X @reem_acra #luxgoldenroseawards2017 image by @nehachandrakant #tapforcredits

A post shared by Tanya Ghavri (@tanghavri) on

انہوں نے Charismatic Beauty Of The Year ایوارڈ اپنے نام کیا۔

عالیہ بھٹ نے سرخ رنگ کا گاؤن پہن کر سب کی خوب داد وصول کی۔

Stunning @aliaabhatt attended the Lux Golden Rose Awards in #teutamatoshiduriqi gown. #aliabhatt

A post shared by Teuta Matoshi Duriqi (@teutamatoshiduriqi) on

جبکہ دوسروں سے برعکس جیکولین فرنینڈز اس شو پر ساڑھی پہنے جلوہ گر ہوئیں۔

مادھوری ڈکشٹ کو ٹائملس بیوٹی ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں