75 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2017
آسکر کے بعد گولڈن گلوب کو سب سے اہم ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے—فائل فوٹو
آسکر کے بعد گولڈن گلوب کو سب سے اہم ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے—فائل فوٹو

معروف امریکی فلم و ٹی وی ایوارڈ گولڈن گلوب کی 75 ویں تقریب تو آئندہ ماہ ہوگی، تاہم اس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز کو آسکر ایوارڈ کے بعد دوسرا اہم ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز ہولی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے تحت دیے جاتے ہیں، ان ایوارڈز کا فیصلہ 93 رکن کرتے ہیں۔

ایوارڈز کے لیے ہرسال دسمبر کے آغاز میں ہی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے، جب کہ جیتنے والوں کوسال نو کے موقع پرجنوری میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

رواں برس گولڈن گلوب کی 75 ویں تقریب 7 جنوری 2018 کو امریکا میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈن گلوب کی 74 ویں تقریب

اس تقریب کو این بی سی ٹی وی چینل پر براہ راست بھی دکھایا جائے گا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی 75 ویں تقریب کے لیے ارکان نے 25 مختلف کیٹیگریز کے لیے 10 دسمبر کو نامزدگیوں کا اعلان کیا۔

ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق سب سے زیادہ 7 نامزدگیاں ہولی وڈ فلم ’دی شیپ آف واٹر‘ کی کی گئیں، جس کے بعد دی پوسٹ کی نامزدگیاں کی گئیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی درج ذیل کیٹیگریز کے لیے نامزدگیاں کی گئیں۔

بیسٹ موشن پکچرز ڈرامہ

کال می بائے یوئر نیم—اسکرین شاٹ
کال می بائے یوئر نیم—اسکرین شاٹ

کال می بائے یوئر نیم

ڈنکرنک

دی پوسٹ

دی شیپ آف واٹر

تھری بلبورڈز: آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری

بیسٹ موشن پکچرز میوزیکل کامیڈی

آئی، ٹونیہ—اسکرین شاٹ
آئی، ٹونیہ—اسکرین شاٹ

گیٹ آؤٹ

دی گریٹیسٹ شو مین

آئی، ٹونیہ

لیڈی برڈ

دی ڈزاسٹر آرٹسٹ

بیسٹ فورین لینگویج فلم

ان دی فیڈ—اسکرین شاٹ
ان دی فیڈ—اسکرین شاٹ

اے فنٹاسٹک ویمن

فرسٹ دی کلڈ مائی فادر

ان دی فیڈ

دی اسکوائر

مجموعی طور 25 کیٹیگریوں کیلئے نامزدگیاں کی گئیں—اسکرین شاٹ فلم دی کراؤن
مجموعی طور 25 کیٹیگریوں کیلئے نامزدگیاں کی گئیں—اسکرین شاٹ فلم دی کراؤن

اس کے علاوہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے جن کیٹٰیگریز کی نامزدگیاں کی گئی، ان میں بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان موشن پکچرز ڈرامہ، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان موشن پکچرز ڈرامہ، بیسٹ ایکٹر اور ایکٹریس ان میوزیکل کامیڈی، سپورٹنگ ایکٹر اور سپورٹنگ ایکٹریس سمیت بہترین ڈائریکٹر، بہترین اینیمیٹڈ فلم، بہترین اسکرین رائٹر، بہترین ٹی وی ڈرامہ، بہترین ٹی وی سیریل اور بہترین ٹی وی سیریل اداکار و اداکارہ سمیت مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز کے لیے نامزدگیاں کی گئیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں