فلم کے لیے کم معاوضے کی آفر پر سونم کپور نے کیا کہا؟

12 دسمبر 2017
سونم کپور معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں —۔
سونم کپور معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی ہیں —۔

بولی وڈ میں اداکاراؤں کو اداکاروں سے کم معاوضہ ملنے کی بحث طویل عرصے سے جاری ہے، جس کے خلاف اداکارہ سونم کپور بھی کئی مرتبہ آواز اٹھا چکی ہیں۔

اور وہ کم معاوضہ ملنے پر صرف آواز ہی نہیں اٹھا رہی بلکہ اس کے خلاف ایکشن لیتی بھی نظر آرہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور کو حال ہی میں ایک فلم آفر کی گئی جس کی کہانی تو متاثر کن تھی لیکن ان کو آفر کیا جانے والا معاوضہ نہایت کم تھا۔

مزید پڑھیں: سونم کپور پر 'اسٹائلش' ہونے کا الزام

خیال رہے کہ سونم کپور نے گزشتہ سال فلم ’نیرجا‘ میں کام کیا، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

اس حوالے سے سونم کپور کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں مجھے ایک پروجیکٹ کی آفر ملی، میں اس کے لیے بےحد پرجوش تھی، لیکن مجھے آفر یونے والا معاوضہ بیکار تھا، میں نے فلم ساز کو فون کیا اور کہا کہ یہ ٹھیک نہیں، لیکن وہ سُن کر کافی حیران ہوگئے، میں نے ان سے کہا کہ انڈسٹری میں 10 سال گزارنے کے بعد اور گزشتہ سال اتنی کامیاب فلم دینے کے بعد ان مجھے ایسی آفر کیوں کی گئئی‘۔

پروڈکشن کمپنی نے سونم کپور کو جو وجوہات بتائی، ان کے مطابق وہ بےبنیاد تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 18سال کی عمرمیں والد نے الگ کردیا تھا، سونم کپور

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے کہا ہماری آخری فلم اس اسٹار کے ساتھ اچھی نہیں رہی تو ہمارے پاس بہت زیادہ پیسے نہیں ہیں، لیکن میں نے ان سے کہا کہ کسی دوسرے اسٹار کی وجہ سے آپ مجھے ایسے پیسے آفر کررہے ہیں جس نے گزشتہ سال اتنی کامیاب فکم میں کام کیا، اور پھر میں نے اس فلم میں کام سے انکار کردیا’۔

سونم کپور اس وقت اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں