ڈبلیو ڈبلیو ای کا لائیو ایونٹ گزشتہ دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا جس میں معروف ریسلر ٹرپل ایچ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بھارتی نژاد ریسلر جندرمہل کے مدمقابل آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

تاہم میچ سے قطع نظر اس ایونٹ کی خاص بات ٹرپل ایچ کا بھنگڑا ڈانس تھا جس کی ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای شو کے مین ایونٹ میں ٹرپل ایچ نے جندر مہل کے ساتھیوں کی مداخلت کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں : پاکستانی دولہا کے منفرد انداز سے ٹرپل ایچ بھی متاثر

تاہم جب جندر مہل اسٹیج سے باہر جارہے تھے تو ٹرپل ایچ نے انہیں واپس بلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا احترام کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر جندرمہل نے ٹرپل ایچ کو بھنگڑا کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے منع کردیا۔

جس پر بھارتی ریسلر اور ان کے ساتھی سنگھ برادرز نے ہجوم سے درخواست کی کہ ٹرپل ایچ کو قائل کریں۔

آخرکار ٹرپل ایچ تیار ہوگئے اور پہلے جندرمہل کے ساتھ بھنگڑا کیا اور پھر یہی رقص سنگھ برادرز کے ساتھ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرپل ایچ: دوست یا آستین کا سانپ؟

مگر رقص کے دوران بھی ٹرپل ایچ اپنے روایتی انداز کو نہیں بھولے اور سنگھ برادرز میں سے ایک پر اپنے مخصوص داﺅ کو آزما کر ہجوم کو دنگ کردیا۔

ٹرپل ایچ کے اس انداز پر جندرمہل وہاں سے بھاگ گئے اور لگتا ہے کہ اس طرح ٹرپل ایچ نے لاکھوں افراد کے دل بھی جیت لیے جو بھارتی نژاد ریسلر کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں