شانگلہ، مری، کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم کی پہلی برف باری

12 دسمبر 2017

خیبر پختونخوا، مری، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور سردی نے بھی ڈیرے ڈال جس کے بعد ملک بھر میں سردی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں شانگلہ اور سوات اور دیگر علاقوں میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں معمولات زندگی بھی سردی کے باعث متاثر ہوگئے اور لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

شانگلہ کے علاقے یختانگے میں کئی افراد اور گاڑیاں برف باری میں پھنسی رہی جہاں حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیور حضرات کو غیرمعمولی اقدامات کرنے کی ضرورت پڑی۔

شانگلہ کے علاوہ سوات اور مالاکنڈ کے دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملکہ کوہسار مری میں بھی موسم نے انگڑائی لی اور موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔

گلگت بلتستان میں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹو گاہ، استور اور دیگر علاقوں میں برف باری کے بعد درجہ حرار نقطہ انجماد تک گر گیا۔

کشمیر میں مظفر آباد اور متصل علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں سال کی پہلی برف باری کے بعد خوبصورت وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی اور مری میں موجود سیاحوں کو سردی کے موسم کا خوشگوار تجربہ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے مذکورہ علاقوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع مکمل طور پر صاف اور موسم شدید سرد و خشک ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جس کے لپیٹ میں کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں آئیں گے۔

—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا
—فوٹو:عمر باچا