معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین نے سیاست میں انٹری دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستانی ڈراموں کی شہزادی کے نام سے معروف حسینہ معین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

حسینہ معین کے ساتھ ٹی وی شخصیات ظہیر خان اور یاسر مظہر نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی۔

عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران جہاں حسینہ معین نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، وہیں سیاستدان محفوظ النبی بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈراموں کی شہزادی ’حسینہ معین‘

مزید پڑھیں: حسینہ معین پاکستانی ڈراموں کی بہترین رائٹر

تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے افراد نے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر عمران خان کی حسینہ معین، ظہیر خان اور یاسر مظہر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ حسینہ معین سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

حسینہ معین اور دیگر شخصیات کی جانب سے پارٹی میں شمولیت پرعمران خان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے اقدام سے پارٹی مضبوط ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

جمیل خان Dec 14, 2017 02:38pm
پی ٹی آئی کو تو زبیدہ آپا کی ضرورت ہے۔ شاید زبیدہ آپا کے ٹوٹکے پی ٹی آئی کے حق میں کارگر ثابت ہوجائیں!