بلاشبہ پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، صبا قمر اور ماورا حسین اپنی صلاحیت کی بناءپر پرستاروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور جہاں بھی جاتی ہیں اپنے آپ کو منوا لیتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان تینوں کو مصالحہ یو اے ای کے دبئی میں ہونے والے سالانہ ایوارڈز کے لیے مدعو کیا گیا۔

یہ ایوارڈ گزشتہ شب دبئی میں بولی وڈ پارکس میں منعقد ہوئے جس میں ان تینوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ماہرہ خان کو ایشین ویمن آف سبسٹنس کے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا اور وہ حالیہ عرصے میں ایک وائرل تصویر کے بعد سامنے آنے والے حالات کا دلیری سے سامنا کرنے پر اس کی مستحق بھی تھیں۔

مزید پڑھیں : ماہرہ اور رنبیر کی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

فوٹو بشکریہ مصالحہ میگزین
فوٹو بشکریہ مصالحہ میگزین

ماورا حسین سوشل میڈیا سینسیشن ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں جن کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 24 لاکھ جبکہ فیس بک پر لگ بھگ 14 لاکھ ہے اور یہ تو ابھی ان کے کیرئیر کا آغاز ہی ہے۔

فوٹو بشکریہ مصالحہ میگزین
فوٹو بشکریہ مصالحہ میگزین

صبا قمر کے حصے میں بیسٹ بریک تھرو ایوارڈ آیا جس کی وجہ بولی وڈ فلم ہندی میڈیم میں ان کی بہترین اداکاری تھی۔

فوٹو بشکریہ مصالحہ میگزین
فوٹو بشکریہ مصالحہ میگزین

اس ایوارڈ تقریب میں میرا کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور انہیں اسٹیج پر ارجن رامپال کو ایک ایوارڈ دینے کے لیے بلایا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں