لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام، سینیٹر نے خودکشی کرلی

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2017
ڈین جوہنسن نے ہمیشہ الزامات کو مسترد کیا—فوٹو: اے پی
ڈین جوہنسن نے ہمیشہ الزامات کو مسترد کیا—فوٹو: اے پی

امریکا کی حکمران جماعت ’ریپبلکن‘ کے سینیٹر نے خود پرایک کم عمر لڑکی کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آںے کے بعد خودکشی کرلی۔

امریکی ریاست کینٹکی سے منتخب ہونے والی 57 سالہ ریپبلکن سینیٹر ڈین جوہنسن نے ایک ایسے وقت میں خودکشی کی، جب ایک دن قبل ہی انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

ڈین جوہن نے اپنی زندگی کا خاتمہ 14 دسمبر کو کیا، جس کی تصدیق پولیس نے 24 گھنٹے بعد کی۔

امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق 57 سالہ ڈٰین جوہنسن کو ماؤنٹ واشنگٹن میں ایک پل کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا، جہاں انہوں نے خود کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’جنسی ہراساں کرنا کسی طرح بھی درست نہیں‘

مقامی حکام نے 24 گھنٹے تفتیش کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ ڈین جوہنسن نے خودکشی کی۔

خودکشی سے قبل انہوں نے فیس بک پر پیغام بھیجا—فوٹو: اے پی
خودکشی سے قبل انہوں نے فیس بک پر پیغام بھیجا—فوٹو: اے پی

ڈین جوہنسن نے خودکشی کرنے سے قبل اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو فیس بک پر الوداعی پیغام بھی بھیجا۔

مزید پڑھیں: ’جنسی ہراساں کرنے والوں کو شرمندہ کرنا چاہیے‘

انہوں نے ایک بار پھر اپنے پیغام میں خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے افراد کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ ڈین جوہسن پر 21 سالہ لڑکی مرنڈا رچمنڈ نامی نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

مرنڈا رچمنڈ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد کنیکٹی کی میٹرو پولیس نےتحقیقات کا آغاز کیا۔

یہ پڑھیں: ’خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا کسی شعبے تک محدود نہیں‘

الزام عائد کرنے والی لڑکی نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ انہیں ڈین جوہنسن نے 2013 میں سال نو کے موقع پر جنسی طور پر ہراساں کیا، اور اس وقت ان کی عمر محض 17 برس تھی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے الزام عائد کیا کہ ڈین جوہنسن نے انہیں نشے کی حالت میں بوسہ لینے اوران کے جسم کو چھونے کی کوشش کی۔

ڈین جوہنسن نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں