کیا ملیکا شراوت کو پیرس میں فلیٹ سے بےدخل کردیا گیا؟

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2017
ملیکا شیراوت نے بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں میں کام کیا —۔
ملیکا شیراوت نے بولی وڈ اور ہولی وڈ فلموں میں کام کیا —۔

بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ اور کئی ہولی وڈ فلموں میں کام کرنے والی ملیکا شراوت طویل عرصے سے ہندوستان سے باہر ہیں اور اب خبریں ہیں کہ انہیں اور ان کے شوہر کو ہیرس کے ایک فلیٹ سے بےدخل کردیا گیا۔

بی بی سی رپورٹس کے مطابق ملیکا شراوت اور ان کے شوہر جن کا تعلق فرانس سے ہے، کو پیرس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ انہیں ان کے فلیٹ سے بھی بےدخل کردیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملیکا اور ان کے شوہر نے پیرس میں موجود ایک فلیٹ کے لیے مالک مکان کو کرایا نہیں دیا، جس کے بعد انہیں بےدخل کیا جارہا ہے، جبکہ پیرس کا ایک کورٹ گھر سے بےدخلی پر جلد فیصلہ سنائے گا۔

Love playing wit my friend Dafna’s little dog Juicy . Adorable 🐶🐶

A post shared by Mallika Sherawat (@mallikasherawat) on

تاہم بولی وڈ اداکارہ نے اس خبر کو بےبنیاد ٹھرا دیا، انہوں نے ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پیرس میں نہیں رہتی، اور نہ ہی وہاں میرا کوئی فلیٹ ہے اور نہ میں نے کرائے پر کوئی فلیٹ لیا ہے، میں نہیں جانتی میرا نام اس معاملے میں کیوں لیا جارہا ہے، میں اس وقت ممبئی میں ہوں، اس سے قبل میں امریکا میں اپنی فیملی کے ساتھ تھی، اگر کسی کو مجھ پر یقین نہیں تو وہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھ سکتا ہے‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ’کچھ میڈیا کے افراد کو لگتا ہے کہ میرا پیرس میں کوئی فلیٹ ہے، یہ بالکل سچ نہیں، اگر کوئی مجھے عطیہ کررہا ہے تو پھر اس کا پتہ بھیج دے‘۔

دوسری جانب ملیکا اور ان کے شوہر کے وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ملیکا اور ان کے شوہر پر گزشتہ سال اس فلیٹ میں حملہ ہوا تھا، جس کے بعد وہ کرایا نہ دے کر اپنی پریشانی کا اظہار کررہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں پیسوں کی پریشانی ہورہی تھی، لیکن وہ جلد اس فلیٹ کا پورا کرایا دینا چاہ رہے تھے، البتہ مالک مکان نے ان کے گھر کا سامان اور قیمتی گھڑی قبضے میں لے لی‘۔

خیال رہے کہ ملیکا اور ان کے شوہر سیرل پر گزشتہ سال اس فلیٹ کی لابی میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جبکہ آنسو گیس کا استعمال کرکے مار پیٹ بھی کی، جس کے بعد ان سے لوٹ مار کرکے وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں