’کہاں ہو تم‘ میں سنبل اقبال کا منفرد کردار

17 دسمبر 2017
کہاں ہو تم میں سمبل اقبال نور کے کردار میں نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
کہاں ہو تم میں سمبل اقبال نور کے کردار میں نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

پاکستانی سماج کے کئی اہم مسائل کو اجاگر کرتا اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے خواتین کے کردار کی اہمیت کو بیان کرنے والا نیا ڈرامہ سیریل ’کہاں ہو تم‘ جلد ہی نجی ٹی وی اے پلس سے نشر کیا جائے گا۔

’کہاں ہو تم‘ میں نوجوان اداکارہ سنبل اقبال اہم اور منفرد کردار ادا کرتی نظر آٗئیں گی، جس سے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل انہوں نے ایسا کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

’کہاں ہو تم‘ میں سنبل اقبال ایک ایسی عورت کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو اپنے ارد گرد کے بدتر ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوتی ہے۔

###### یہ بھی پڑھیں: بہترین ڈرامہ ’لنڈا بازار‘ کا 15 سال بعد سیکوئل

’کہاں ہو تم‘ میں سنبل اقبال ’نور‘ کے کردار میں نظر آئیں گی، جو لاہور کے ایک ایسے علاقے میں جنم لیتی ہیں، جہاں کئی خرابیاں موجود ہوتی ہیں، تاہم اسے اس کی والدہ ان برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات کرتی ہے، تاکہ وہ ایک بہتر زندگی گزار سکے۔

بدقسمتی سے ڈرامے میں نہ صرف نور کے اپنے والد بلکہ ہونے والے شوہر بھی مسترد کردیتے ہیں۔

اپنے کردار اور ڈرامے سے متعلق سنبل اقبال نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ’کہاں ہو تم‘ میں کئی سماجی مسائل اور سوالات کو اٹھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں گانے بھی شامل ہوں گے—اسکرین شاٹ
ڈرامے میں گانے بھی شامل ہوں گے—اسکرین شاٹ

سمبل اقبال نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ’کہاں ہو تم‘ میں پہلی بار بولڈ اداکاری کی، انہوں نے اس سے قبل ایسی اداکاری نہیں کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے بہترین فوجی ڈرامے

خیال رہے کہ ’کہاں ہو تم‘ ڈرامہ رومانوی ہے، مگرساتھ ہی ڈرامے میں لاہور کے خوبصورت ماضی، وہاں کے طوائف خانوں اور دیگر موضوعات کو بھی اچھے طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سنبل اقبال 2 گانوں پر پرفارمنس بھی کرتی نظر آئیں گی۔

ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل رحمٰن، عفن وحید، عابد علی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں