’ہچکی‘ میں رانی مکھرجی ٹیچر کے روپ میں

19 دسمبر 2017
فلم اگلے سال 23 فروری کو ریلیز ہوگی —۔
فلم اگلے سال 23 فروری کو ریلیز ہوگی —۔

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ہٹ فلموں میں کام کیا اور اب وہ تین سال بعد فلم ’ہچکی‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں۔

اس فلم کے پہلے ٹریلر کا انتظار رانی کے مداحوں کو طویل عرصے سے تھا، جسے آخرر کار آج ریلیز کردیا گیا۔

فلم ٹریلر میں دکھایا گیا کہ رانی مکھرجی اسکول ٹیچر بننا چاہتی ہیں جبکہ انہیں ایک دماغی مرض (Tourette syndrome) ہوتا ہے، یہ ایک اعصابی عارضہ ہے جس میں رعشہ، اعضا کا تشخج واقعہ ہوتا ہے اور منہ سے بے ساختہ آوازیں نکلتی ہیں، البتہ ممبئی کے ایک اسکول کی انتظامیہ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیچر کی نوکری دے دیتا ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’ہچکی‘ کی ہدایات سدھارتھ پی ملہوترا دے رہے ہیں، جبکہ اس کی پروڈکشن منیش شرما اور یش راج فلمز کے بینر تلے کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رانی مکھرجی نے اس فلم سے اسکرین پر واپسی آنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ڈیبیو کرنے کا ارادہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: رانی کی ’ہچکی‘ کا ٹریلر کب سامنے آئے گا؟

وہ بہت جلد انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مداحوں سے رابطہ کریں گی۔

رانی کے مداحوں نے فلم کے ٹریلر کو بھی خوب پسند کیا۔

فلم ’ہچکی‘ اگلے سال 23 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Neelofer Dec 19, 2017 09:23pm
I'm waiting to watch this movie.. inovative n