فوٹو بشکریہ ریڈیٹ
فوٹو بشکریہ ریڈیٹ

اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟

درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنے اس تصویر میں آپ ایک بچے کو دیکھ سکتے ہیں جو چولہے پر کچھ پکانے کی کوشش کررہا ہے، مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں : کیا آپ اس تصویر میں موبائل فون تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ نے اسے دیکھا؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود بچے کو دیکھیں اور پھر آئینے میں اس کا عکس دیکھیں، کیا آپ کو کوئی فرق نظر آتا ہے؟

اگر اب بھی نہیں پتا چلا تو آنکھوں پر غور کریں، چولہے کے سامنے بچے کی آنکھیں بند جبکہ عکس میں کھلی ہوئی ہیں۔

یہ حیران کن ہے کہ کسی فرد کی اس طرح کی تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجائیں گے بلکہ ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہے۔

مگر ایسا کیسے ہوا؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ پلک کو کیمرے کے شٹر سے زیادہ تیزی سے جھپکاتے ہیں جس کے نتیجے میں کیمرے کے رولنگ شٹر کے باعث اس طرح کا بصری دھوکا پیدا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟

درحقیقت کیمرہ کسی تصویر کے ارگرد کے منظر کو بیک وقت تصویر کی شکل نہیں دیتا بلکہ وہ منظر کا تیزی سے اسکین کرتا ہے اور یہی لمحہ اس تصویر کو حیران کن بنا گیا۔

اس تصویر کو فوٹوگرافر لیوک مینڈل نے ریڈیٹ پر شیئر کیا تھا جس نے ہزاروں افراد کے دماغ گھما کر رکھ دیئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں