خون میں شوگر یا بلڈ شوگر لو ہو یا ہائی، دونوں ہی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

گلوکوز جیسے عرف عام بلڈ شوگر کہا جاتا ہے، انسانی صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے، اگر بلڈ شوگر کی سطح بلند ہو تو سستی محسوس ہونے لگتی ہے جبکہ اچانک کمی کمزوری اور دوسری تکالیف کا باعث بنتی ہے۔

مزید پڑھیں : ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر

ذیابیطس کے مریضوں کو تو خاص طور پر اپنے بلڈ شوگر کی کم یا زیادہ ہونے والی سطح پر نظر رکھنے والی ہوتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ لو بلڈ شوگر کا مسئلہ ذیابیطس کے مریضوں سے ہٹ کر بھی ہر فرد میں ہوسکتا ہے۔

لو بلڈ شوگر کی علامات مختلف ہوتی ہیں جبکہ ہائی بلڈ شوگر کی نشانیاں اس سے الگ ہوتی ہیں۔

ان دونوں کی علامات سے واقفیت اس مرض کو بگڑنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین اور بدترین مشروبات

لو بلڈ شوگر کی علامات

کمزوری اور کپکپاہٹ محسوس ہونا۔

جلد زرد پڑ جانا اور ٹھنڈ سمیت چپچپا محسوس ہونا۔

چڑچڑاہٹ، الجھن اور خراب رویے کا مظاہرہ۔

دل کی دھڑکن کی رفتار اچانک بڑھ جانا۔

مریض کا ہوش و حواس کھو دینا یا بے ہوش ہوجانا۔

مگر کچھ تیاری کے ساتھ آپ اس اچانک حملے کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

یہ بھی جانیں : ذیابیطس ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں کیا فرق ہے؟

ہائی بلڈ شوگر کی علامات

نظر دھندلانا۔

بہت زیادہ پیاس۔

خراشیں یا زخم ٹھیک نہ ہونا۔

شدید تھکاوٹ۔

اچانک اور بلاوجہ وزن میں کمی یا اضافہ۔

جلد کے حصون کی رنگت گہری ہوجانا۔

تبصرے (0) بند ہیں