’رات اور دن‘ کے ریمیک میں ایشوریا کاسٹ

29 دسمبر 2017
ایشوریا رائے کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —۔
ایشوریا رائے کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے —۔

بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے کیریئر کے اس موڑ پر نئے اور ایسے منفرد کردار ادا کرنے کا ارادہ کررہی ہیں جو اس سے قبل انہوں نے نہیں کیے۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ اداکارہ ماضی کی کامیاب فلم ’رات اور دن‘ (1967) کے ریمیک میں مرکزی کردار ’ورونا‘ ادا کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ 1967 کی فلم میں ورونا کا کردار سنجے دت کی والدہ نرگس دت نے ادا کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال یورپ میں کیا جائے گا، جس کی مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔

اگر ایشوریا رائے بچن نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی دی تو وہ ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو ایک دہنی بیماری (multiple personality disorder) میں مبتلا ہوں گی۔

ایشوریا رائے نے حال ہی میں اپنی فلم فینی خان کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ’رات اور دن کا ریمیک نرگس جی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا جارہا ہے، ایشوریا نے کہا ہے کہ وہ یہ مرکزی کردار ضرور کرنا چاہیں گی، میں نے سنجے دت سے بھی اس پروجیکٹ کی بات کی، اور انہیں فلم کا خیال پسند آیا ہے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’رات اور دن‘ ایک شادی شدہ خاتون کی زندگی پر مبنی فلم تھی، جو دن میں ایک گھریلو خاتون تھی لیکن رات میں اس کی شخصیت تبدیل ہوجاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں