بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ایسا کون سا مداح ہوگا جو ان کی زندگی کے بارے میں نہیں پڑھنا چاہے گا؟

اور اس ہی لیے اداکارہ کی سوانح حیات پر مبنی ایک کتاب پر کام جاری ہے جس میں ان کے بولی وڈ سے ہولی وڈ تک کے اسٹارڈم کے بارے میں بہت کچھ شیئر کیا جائے گا۔

اس کتاب پر عاصم چھبرا نامی صحافی کام کررہے ہیں، وہ اس سے قبل ششی کپور کی سوانح حیات پر مبنی کتاب ’ششی کپور: دی ہاؤس ہولڈر‘ تحریر کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل

عاصم کا پریانکا کی زندگی پر مبنی کتاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’اس میں پریانکا کی زندگی اور ان کے کیریئر کی داستان لکھی جائے گی، بریلی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کیسے ایک انٹرنیشنل اسٹار بنی، گزشتہ سال سے میں ایسے بہت لوگوں سے رابطے میں ہوں جنہوں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کیا‘۔

تاہم اس کتاب کو پریانکا چوپڑا خود تحریر نہیں کررہی۔

عاصم نے مزید بتایا کہ اس کتاب میں پریانکا چوپڑا کی لو لائف کے حوالے سے کچھ بھی بتایا نہیں جائے گا۔

اس کتاب کی لانچ رواں سال متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا حقیقت میں شرمیلی؟

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ اور فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔

انہوں نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2000 میں مس ورلڈ کا اعزاز جیت کر کیا، اس وقت وہ صرف 18 سال کی تھیں۔

اس کے بعد بولی وڈ میں انہوں نے فلم 2003 کی فلم ’دی ہیرو‘ کے ساتھ قدم رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بھارتی اداکاراؤں کی کمائی پرسوالات اٹھادیے

ان کی کامیاب فلموں میں ’اعتراض‘، ’ڈان‘، ’کرش‘، ’فیشن‘، ’دوستانہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہولی وڈ انڈسٹری میں بھی خوب نام کمایا، ان کی ڈیبیو فلم ’بےواچ‘ میں اداکارہ کے کام کو سراہا گیا، جبکہ وہ اس وقت اپنی امریکی سیریز کوائینٹیکو کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

صرف یہی نہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ایوارڈز بھی حاصل کیے، جن میں فلم فیئر، نیشنل ایوارڈز اور پیپلز چوائس ایوارڈز شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں