اسپیشل کامبیٹ یونٹ خیبر پختونخوا پولیس میں شامل

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2018
اسپیشل کامبیٹ فورس کی خصوصی ٹریننگ — فوٹو بشکریہ، حسن فرحان
اسپیشل کامبیٹ فورس کی خصوصی ٹریننگ — فوٹو بشکریہ، حسن فرحان

دہشت گردوں کے خلاف خیبر پختونخوا (کے پی کے) کا فرنٹ لائن یونٹ فورس نے جدید ہتھیاروں اور جنگی مشقوں کی تربیت مکمل کرتے ہوئے خیپر پختونخوا پولیس میں شمولیت اختیار کرلی۔

45 اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل کامبیٹ یونٹ نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی اسپیشل ٹریننگ دی گئی ہے۔

اسپیشل کامبیٹ کے جوانوں نے پاک فوج سے جدید تربیت بھی مکمل کی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کی ڈولفن فورس، عوامی وسائل کا ضیاع؟

اس کے علاوہ اس خاص یونٹ نے سمندری حدود میں پاک بحریہ کی ٹریننگ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں استعمال کی جانی والی بھاری مشینریز کے علاوہ دیگر ٹریننگ حاصل کی ہیں۔

.فوٹو: بشکریہ حسن فرحان
.فوٹو: بشکریہ حسن فرحان

اس خصوصی یونٹ کی خدمات کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد ان کی موک ایکسرسائز بھی شروع کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کی فرنٹ لائن یونٹ فورس کو دہشت گردی سمیت کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

ایس پی الیٹ فورس اور اس خصوصی فورس میں اپنے فرائض انجام دینے والے ساجد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریننگ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ’اینٹی ریوٹ فورس‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جدید آلات فراہم کیے گئے ہیں اور ہمارا مقصد دہشت گردی، تخریب کاری جیسی کارروائیوں کو ناکام بنانا ہے۔

خیال رہے کہ اس اسپیشل کامبیٹ یونٹ کہ بنیاد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 19 اگست 2014 کو اس وقت کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے پی کے کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں