ٹنڈولکر کی بیٹی اغوا کرنے کی دھمکی، ملزم گرفتار

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2018
عظیم بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈؤلکر اپنی بیٹی، بیوی اور بیٹے کے ہمراہ— فائل فوٹو
عظیم بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈؤلکر اپنی بیٹی، بیوی اور بیٹے کے ہمراہ— فائل فوٹو

بھارتی پولیس نے سابق عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کا ممبئی میں پیچھا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف کرکٹر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو بیہودہ پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ متعدد کالز کرنے والے 32 سالہ دیب کمار میٹی کو مغربہ بنگال سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے سچن ٹنڈولکر کے گھر کے نمبر پر 20 مرتبہ کالز کیں اور ان کی 20 سالہ بیٹی کو اغوا کرنے تک کی دھمکی دی۔

ملزم کافی دن سے ٹنڈولکر کی بیٹی کا پیچھا بھی کر رہا تھا جس سے عین ممکن تھا کہ وہ اغوا کے منصوبے کو عملی جامع پہنا دیتا لیکن پولیس نے اس کو بروقت گرفتار کر لیا۔

ملزم کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دیب کمار کئی سالوں سے ذہنی پسماندگی کا شکار ہے۔

پولیس نے ملزم کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا اور انہیں مزید تفتیش کیلئے ممبئی لے جایا جائے گا۔

200 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن ٹنڈؤلکر 16 نومبر 2013 کو ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Basant duseja Jan 08, 2018 02:38pm
Good struggle from you,, Thanks