حسن اور شاداب کی محنت رائیگاں، ایک اور شکست

09 جنوری 2018

نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستان کے بلے باز ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئی اور محمد حفیظ کے 60 رنز کے باوجود اس کے سات کھلاڑی 141رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

حسن علی اور شاداب خان کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستانی ٹیم 246 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور ڈیڑھ گھنٹے تک میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔

بارش رکنے پر کھیل دوبارہ شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 151 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا جو اس نے مارٹن گپٹل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سات گیندوں قبل حاصل کر کے میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح حاصل کر لی۔

پاکستانی اوپنرز امام الحق اور اظہر علی میدان میں اتر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ سے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کر کے فتح کی بنیاد رکھی— فوٹو: اے ایف پی

محمد حفیظ نے بھی نصف سنچری اسکور کی لیکن وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد اہم موقع پر پویلین لوٹ گئے— فوٹو: اے ایف پی

حسن علی کو نصف سنچری مکمل کرنے پر شاداب خان مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی—  فوٹو: اے ایف پی

محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں کولن منرو کو آؤٹ کر کے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا— فوٹو: اے ایف پی

شاداب خان نے کیچ لے کر کیوی کپتان کین ولیمسن کی اننگز کا خاتمہ کیا— فوٹو: اے ایف پی

بارش کے سبب وکٹ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا اور میچ
 ڈیڑھ گھنٹے تک دوبارہ شروع نہیں ہو سکا— فوٹو: اے ایف پی
بارش کے سبب وکٹ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا اور میچ ڈیڑھ گھنٹے تک دوبارہ شروع نہیں ہو سکا— فوٹو: اے ایف پی
بارش کے سبب میچ رکنے پر شائقین کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی دیکھے گئے— فوٹو: اے ایف پی

بارش کے سبب میچ شروع ہونے کی امید نظر نہ آنے پر گراؤنڈ میں موجود شائقین کی بڑی تعداد گھروں کو لوٹ گئی— فوٹو: اے ایف پی

مارٹن گپٹل نے 71 گیندوں پر پانچ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

کئی میچوں سے ہر میچ میں تین وکٹیں لینے والے حسن علی اس مرتبہ کوئی وکٹ نہ لے سکے— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں فتح پر مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی