سام سنگ نے رواں سال اپنا پہلا اسمارٹ فون گلیکسی اے ایٹ پلس 2018 فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

فی الحال یہ فون بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور فیچرز کے لحاظ سے یہ گلیکسی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ سے کم نہیں۔

پہلی بار سام سنگ نے اپنی اے سیریز کے کسی فون میں بیزل لیس اسکرین یا انفٹنی ڈسپلے متعارف کرایا ہے۔

یہ جنوبی کورین کمپنی کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کے 3 فونز پاکستان میں متعارف

سکس انچ ایف ایچ ڈی سپر امولیڈ ڈسپلے اسکرین کے ساتھ اس میں میٹیل باڈی دی گئی ہے۔

اس کے فرنٹ پر سولہ میگا پکسل اور آٹھ میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں اور دونوں میں ایف 1.9 آپرچر موجود ہے جبکہ بیک پر ایف 1.7 آپرچر کے ساتھ سولہ میگا پکسل فون دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فرنٹ کیمرہ پورٹریٹ موڈ، لائیو فوکس فیچز کے ساتھ ہے جبکہ اے آر اسٹائل اسٹیکرز بھی دیئے گئے ہیں۔

اس فون میں اب فنگر پرنٹ اسکینر کو فرنٹ سے بیک پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آل ویز آن ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔

اس فون میں اوکٹا کور پراسیسر، سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلیکسی ایس 8 آئی فون ایکس سے بہتر قرار

پہلی بار اس سیریز کے فون کو واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس کے فیچر سے بھی لیس کیا گیا ہے اور چہرے سے بھی اس ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکتا ہے۔

3500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس فون کو بھارت میں 32 ہزار 990 روپے (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں آئندہ ہفتے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس فون کو متعارف کرانے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا تاہم فروخت اور قیمت اس وقت نہیں سامنے آئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں