پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردستی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 816 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 631 پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا سلسلہ شروع ہوا جو دن کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای انڈیکس ایک وقت میں 43 ہزار 660 پوائنٹس کی بلند تر سطح تک پہنچ گیا۔

حصص کا لین دین دن بھر عروج پر رہا اور مجموعی طور پر ایک ارب 56 کروڑ مالیت کے 32 کروڑ 78 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

پی ایس ایکس میں 385 کمپنیوں کے کاروبار میں سے 298 کے حصص کے لین دین میں تیزی اور 68 کے لین دین میں تنزلی جبکہ 19 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ:298 پوائنٹس کی کمی کے باوجود مثبت اختتام

مارکیٹ میں سیمنٹ اور انجنیئرنگ کا شعبہ بالترتیب 4 کروڑ 35 لاکھ اور 4 کروڑ 4 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا۔

انفرادی طور پر عائشہ اسٹیل مل ایک کروڑ 69 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست کمپنی تھی۔

ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 67 لاکھ، دیوان سیمنٹ کے ایک کروڑ 56 لاکھ، ایزگارد نائن ایک کروڑ 49 لاکھ اور بینک آف پنجاب ایک کروڑ 41 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ سرفہرست کمپنیوں میں شامل رہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں