واٹس ایپ کو دنیا کا مقبول ترین میسنجر قرار دیا جاتا ہے جس کے روزانہ صارفین کی تعداد ہی ایک ارب سے زائد ہے اور اب اس میں ایک اور بہترین فیچر سامنے آنے والا ہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر سامنے آیا ہے جس کے ذریعے وائس کالز کو ایک بٹن کے ذریعے فوری طور پر ویڈیو میں منتقل کیا جاسکے گا۔

اس سے پہلے وائس کالز کے دوران ویڈیو کال پر منتقل ہونے کا آپشن موجود نہیں تھا اور ایسا کرنے کے لیے کال منقطع کرنا پڑتی تھی۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف

مگر اب وائس کال کے دوران ہی ایک بٹن دبا کر ایسا ممکن ہوسکے گا۔

وہ بٹن دبانے پر دوسری جانب موجود شخص کے پاس ایک ریکوئسٹ جائے گی اور اس سے وائس سے ویڈیو پر منتقل ہونے کی درخواست کی جائے گی۔

اگر اس نے منظور کرلیا تو وائس کال ویڈیو میں تبدیل ہوجائے گی جبکہ مسترد کیے جانے پر وائس کال معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

مگر واٹس ایپ میں اس سے بھی بڑھ کر جو بڑی تبدیلی آنے والی ہے وہ اسکائپ کے بھی ہوش اڑا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

اس وقت واٹس ایپ پر ون آن ون کال کی سہولت ہی موجود ہے مگر مستقبل قریب میں گروپ چیٹ کے دوران گروپ کالنگ کا فیچر سامنے آنے کا امکان ہے۔

فی الحال یہ فیچر ان صارفین کو دستیاب ہے جنھوں نے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے لیے سائن اپ کیا ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں