جسمانی وزن میں کمی لانا آسان کام نہیں اور متعدد افراد اس کوشش میں ناکامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مگر ایک شخص نے صرف 8 ماہ کے دوران ایک مخصوص غذائی پلان پر عمل کرکے موٹاپے پر حیرت انگیز انداز سے قابو پایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈیٹ میں اس شخص، جس نے اپنا نک نیم بلیو ٹک بتایا، کا کہنا تھا کہ اس نے 8 ماہ کے اندر 40 کلوگرام تک وزن کم کیا۔

مزید پڑھیں : 9 وجوہات جو جسمانی وزن کم نہ ہونے دیں

اس کا دعویٰ تھا کہ اعتدال کی حد تک جم کا معمول اور زیادہ چربی و کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا کا استعمال وزن میں کمی لانے کی کنجی ثابت ہوئے۔

اس کے بقول ' میرا دن کی پہلی غذا بارہ بجے کے قریب ہوتی ہے اور میں انڈے اور گوشت کے قتلے کھاتا ہوں'۔

اس کا مزید کہنا تھا ' بے وقت بھوک کے لیے پنیر کی اسٹیک یا مچھلی سے لطف اندوز ہوتا ہوں جبکہ رات کو گریاں، بیج، سبز پتوں والی سبزیاں، انڈے، زیتون کے تیل اور گوشت پر مشتمل کم کاربوہائیڈریٹ مگر زیادہ چربی والی غذا کا استعمال کرتا'۔

یہ بھی پڑھیں : صرف 2 عادات ترک کرنے سے وزن میں 80 کلو کمی

تاہم اس نے جم کے معمولات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

اس طرح کی غذا کے ذریعے لوگوں کی کھانے کی خواہش بھڑکتی نہیں جس کی وجہ اس میں چربی کی مقدار زیادہ ہونا ہے۔

تاہم اس غذا کے استعمال کے بعد جسم توانائی کے لیے کاربوہائیڈریٹس کی بجائے چربی کو توانائی کے لیے جلانا شروع کردیتا ہے اور ماضی میں بھی مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں اس طرح کی غذا جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے مفید قرار دی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں