پاکستانی بیٹنگ 74 رنز پر ڈھیر

13 جنوری 2018

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 183 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی باؤلرز نے میزبان ٹیم کو 257 رنز تک محدود کردیا، کین ولیمسن 73، روس ٹیلر 52 اور مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 74 رنز پر پویلین لوٹ گئی، اس تباہی کے ذمے دار ٹرینٹ بولٹ تھے جنہوں نے پانچ وکٹیں لے کر مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

کین ولیمسن نے قائدانہ ذمے داری ادا کرتے ہوئے مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر کے ساتھ اہم شراکت قائم کیں— فوٹو: اے ایف پی

شاداب خان کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو رن آؤٹ کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کین ولیمسن نے 73 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھا— فوٹو: اے ایف پی

کیوی باؤلر ٹرینٹ بولٹ باؤلڈ ہونے کے بعد وکٹوں کی جانب دیکھ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

فخر زمان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن ان کی اننگز بھی صرف دو رنز تک محدود رہی— فوٹو: اے ایف پی

رن لیتے ہوئے بابر اعظم کے ہاتھ سے بلا چھوٹ گیا اور وہ بروقت کریز میں نہ پہنچنے کے سبب رن آؤٹ ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی بلے باز رومان رئیس کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

ٹرینٹ بولٹ نے صرف 17 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ سے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی پویلین میں مایوسی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے— فوٹو: اے ایف پی