لاہور: قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر فرسٹ کلاس کرکٹرعمران بٹ پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

اسلام آباد میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عمران بٹ کے نمونے لیے گئے جس میں ممنوعہ شے کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

پی سی بی کے مطابق عمران بٹ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ممنوعہ دوا کا استعمال دانستہ طور پر نہیں کیا۔

قوانین کے تحت ان پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق ان کو معطل کیے جانے کی تاریخ سے ہوگا اور اس مدت کا خاتمہ چھ فروری کو ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں