Dawnnews Television Logo

کراچی ایٹ فیسٹیول میں آپ کو کیا کھانا چاہیے؟

اس فیسٹیول میں پاکستان بھر سے ریسٹورنٹس نے اپنے اسٹالز لگا کر عوام کو متاثر کیا۔
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2018 12:01pm

کیا آپ کراچی ایٹ فیسٹیول کے پہلے روز اس ایونٹ کا حصہ بنے؟

اس ایونٹ کو گزشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھر عوام کی تنقید کا سامنا رہا، اس کی وجہ خراب سیکیورٹی، جگہ کے مسائل، عوام کا ہجوم اور ٹریفک کی خراب صورتحال تھی۔

کراچی ایٹ فیسٹیول 2018 12 جنوری سے 14 جنوری تک جاری رہے گا، جو اس سال فریر ہال کے بجائے بےنظیر بھٹو شہید پارک میں منعقد ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ایٹ کا شاندار فیسٹیول

فیسٹیول میں اندر داخلے سے قبل لوگوں کو کئی گھنٹے باہر اپنی باری آنے کا انتظار کرنا پڑا۔

اس بار فیسٹیول میں 100 سے زائد کھانے کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن پر نہایت لذیذ کھانے پیش کیے گئے۔

ان میں سب سے مزیدار کیا رہا اور آپ کو اس فیسٹیول میں کیا کھانا چاہیے یہاں دیکھیں:

اڈلی سامبر

کھاؤ ڈوسا اسٹال 250 روپے میں اڈلی سامبر پیش کررہا ہے۔

بیف ٹیکوس

ٹیکو کیٹ اسٹال پر 450 میں یہ بیف ٹیکوس کھائیں گے؟

چکن پنیر ریشمی

نان صاحب اسٹال پر یہ چکن پنیر ریشمی صرف 300 روپے میں موجود ہے۔

فرائڈ اوریوز

اورئو بسگٹ پسند ہیں؟ تو 200 روپے میں لیڈی مرمالیڈ نامی اسٹال پر یہ فرائڈ اوریوز ضرور کھائیں۔

لوٹس ٹاپنگ وافلز

بانڈ اسٹریٹ وافلز پر یہ لوٹس ٹاپنگ والے وافل صرف 350 روپے میں موجود ہیں۔

فرائڈ میک اینڈ چیز

300 روپے میں یہ فرائڈ میک اینڈ چیز پینٹری نامی اسٹال پر کھانا نہ بھولیں۔

رب آئی اسٹیک

پکولو اوکولو اسٹال پر ملنے والا یہ اسٹیک 300 روپے کا ہے جو بےحد لذیذ ہے۔

اسٹفڈ سموسا

اوسموسا اسٹال پر 3 مزیدار سموسے 250 روپے میں پیچے جارہے ہیں۔

چکن وافل

300 روپے کا یہ چکن وافل فرائی گائز اسٹال پر ملے گا۔

چیز کیک آن اسٹک

وائلڈ فرائز اسٹال پر ملنے والا یہ کیک صرف 250 روپے کا ہے۔