سام سنگ کے 3 فون پاکستان میں متعارف

16 جنوری 2018
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

اگر تو آپ مہنگے اسمارٹ فونز خریدنے کی سکت نہیں رکھتے مگر ویسے فیچرز چاہتے ہیں؟ تو سام سنگ کے نئے فونز یہ خواہش پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں سام سنگ نے پاکستان میں اپنے تین نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ان میں سے ایک فون اے 8 (2018)، دوسرا اے ایٹ پلس (2018 ) اور تیسرا گرینڈ پرائم پرو ہے۔

گلیکسی اے ایٹ اور ایٹ پلس سام سنگ کے پہلے فونز ہیں جن کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے اور یہ بالترتیب 5.6 اور 6 انچ امولیڈ ڈسپلے کے حامل ہیں۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کا پہلا ڈوئل سیلفی کیمرہ فون متعارف

ان میں ایسے فیچرز موجود ہیں جو گلیکسی ایس ایٹ یا نوٹ ایٹ میں دیئے گئے ہیں،جیسے بیزل لیس ڈسپلے، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ، چار سے چھ جی بی ریم وغیرہ۔

تاہم اس کا خاص فیچر اس کا ڈوئل سیلفی کیمرہ سیٹ اپ ہے جس میں ایک 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا 8 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ہے اور لائیو فوکس نامی فیچر سے آپ پس منظر کے دھندلے پن کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔

اس کے بیک پر سولہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جس میں تیز آٹو فوکس اور کم روشنی میں کام کرنے کی صلاحیت کو پہلے کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے۔

اس میں 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ 64 بٹ اوکٹا کور پراسیسر، اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1.1 آپریٹنگ سسٹم، یو ایس بی سی، اے ایٹ میں 3000 ایم اے ایچ جبکہ اے ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلیکسی ایس 8 آئی فون ایکس سے بہتر قرار

کمپنی کی جانب سے قیمت کا اعلان تو کچھ دن میں کیا جائے گا تاہم گلیکسی اے ایٹ ممکنہ طور پر 53 ہزار 500 جبکہ اے ایٹ پلس 65 ہزار 500 روپے تک ہوسکتا ہے۔

گلیکسی گرینڈ پرائم پرو (2018)

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ سام سنگ کا گزشتہ ورژن سے زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ مناسب یا سستا فون قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ فون پانچ انچ کے سپرامولیڈ ڈسپلے، پانچ میگا پکسل فرنٹ جبکہ ایٹ میگا پکسل بیک، ڈیڑھ جی بی ریم، سولہ جی بی اسٹوریج جس میں کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے، کواڈ کور 1.4 گیگا ہرٹز پراسیسر اور اینڈرائیڈ نوگٹ آپریٹنگ سسٹم وغیرہ دیئے گئے ہیں۔

اس فون کی قیمت 20 ہزار روپے سے کم ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

منصور باری Jan 17, 2018 09:41am
آچھی پیش رفت ہے جب استعمال کرون گا تو راے دونگا
بابا Jan 17, 2018 03:46pm
you can buy Oneplus 5t in Rs.65000/ with better processor, screen camera Xiaomi Mi 6 at Rs. 46,000/ too much expensive